سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی 3 ملکیتیں ضبط

Source: S.O. News Service | Published on 9th September 2020, 9:59 PM | ملکی خبریں |

پریاگ راج،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کی احمدآباد جیل میں قید مافیا ڈان اور سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی پھولپور میں تین پراپرٹیز کو ضبط کرنے کی کاروائی بدھ کو کی گئی ہے۔ پھول پور ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وویک چترویدی نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بھانو چندر گوسوامی نے جھونسی کے کٹکا گاؤں میں واقع عتیق احمد کی تین پراپرٹیزضبط کرنے کا حکم دینے کے ساتھ 25ستمبر تک رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے صبح پھول پور کی ریوینیو ٹیم اور پولیس کٹکا پہنچی اور کولڈ اسٹوریج کی ضبطی کی کارروائی شروع کردی گئی۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے بتایا کہ جھونسی کے کٹکا میں تین زمینوں کو عتیق کی بے نامی ملکیت قرار دیا گیا تھا۔ اسی ایک زمین پر کولڈ اسٹور ہے۔ ایس ڈی ایم پھول پور کی قیادت میں بھاری پولیس ٹیم کے ساتھ کولڈ اسٹور کھالی کرایا جارہا ہے۔ ایس ڈی ایم نے بتایا کہ کولڈ اسٹوریج میں کسانوں کے آلو کی تقریباً 20000 بوریاں ہیں جنہیں نزدیک میں ہی سہسوں واقع ایک کولڈ اسٹور میں انتظامیہ نے اپنی ذمہ داری پر رکھوایا ہے۔ وہیں موقع پر پہنچے کسانوں کا کہنا ہے اگر انتظامیہ ہمیں کچھ دن کی مہلت دے دیتا تو وہ اس کا نظم خود کرلیتے۔ اب ایسے میں کولڈ اسٹور سے نکلے آلو گرمی میں یہاں سے وہاں کرنے میں خراب ہو جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔