بارہمولہ انکاؤنٹر: تین پاکستانی ملی ٹینٹ اور ایک پولیس اہلکار ہلاک، آئی جی پی کشمیر

Source: S.O. News Service | Published on 25th May 2022, 8:00 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،25؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم میں تین پاکستانی جنگجو اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔

کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا: ’بارہمولہ انکاؤنٹر اپ ڈیٹ: اس چانس انکاؤنٹر میں تین پاکستانی دہشت گرد ہلاک جبکہ جموں وکشمیر پولیس کا ایک اہلکار بھی شہید ہو گیا‘۔

انہوں نے کہا کہ جائے تصادم آرائی سے قابل اعتراض مواد کے علاوہ اسلحہ و گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔ قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے بدھ کی صبح بارہمولہ کے کریری علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین جنگجو پھنسے ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...