بھٹکل میں کورونا وائرس وباء پر قابو پانے میں کامیاب ہوئی 3افسران کی ٹیم؛ سماجی اداروں نے بھی دیا بھرپور ساتھ

Source: S.O. News Service | Published on 17th April 2020, 4:17 PM | ساحلی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

بھٹکل 17/اپریل (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں بیرونی ممالک سے بڑی تعداد میں آمد و رفت کے باوجوداور بھٹکل جیسے شہر میں کوروناپوزیٹیو معاملات سامنے آنے پر اس وباء پرقابو پانے میں ضلع کے3 سرکاری افسران کی ٹیم نے بڑی حد تک کامیابی حاصل کی ہے، جس کی ستائش ہر طرف سے کی جارہی ہے۔ آفسران کو بھٹکل میں مجلس اصلاح و تنظیم سمیت بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کا بھی بھرپور ساتھ ملا اور کئی ایک سماجی کارکن بھی اس وباء پر قابو پانے کے لئے اپنی خدمات پیش کیں جس کے نتیجے میں آج بھٹکل کے عوام  بھی راحت کی سانس لے رہے ہیں ۔

جیسا کہ ہر کوئی جانتا ہے   کورونا کی وباء نے عالمی سطح پر اس وقت قہر برپا کررکھا ہے۔ہمارا ملک اور ہماری ریاست بھی اس سے محفوظ نہیں ہے۔ ایسے میں ضلع شمالی کینرا کے بھٹکل میں یکے بعد دیگرے کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے آنے پر اس شہر کو ہاٹ اسپاٹ اور ضلع کو ریڈ زون کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔ یہاں تک کہ بھٹکل میں کووِڈ19میں مبتلا مریضوں کی تعداد 10تک پہنچ گئی۔لیکن اس وباء کو بھٹکل سے باہر دوسرے مقامات پر پھیلنے سے روکنے اور خود بھٹکل میں بھی اس کے پھیلاؤ کو پوری طرح قابو میں رکھنے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے ہریش کمار، ضلع پنچایت چیف ایکزیکٹیو آفیسر محمد روشن اور ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج نے بڑی سمجھداری اور مشقت سے کام لیتے ہوئے ایسے کارگر اقدامات کیے اور اپنی مہم میں جس طرح کامیابی حاصل کی، اس کی بھرپور ستائش سوشیل میڈیا پر کی جارہی ہے۔ان تینوں سرکاری افسران نے مل کر گویا ایک تحفظاتی ڈھال بنالی اور لاک ڈاؤن کو سختی کے ساتھ لاگو کرنے کے علاوہ عوامی مشکلات کو ذہن میں رکھ کر انہیں بنیادی ضرورتوں کی فراہمی کے لئے بہترین اقدامات کیے اور تینوں نے بڑی سوجھ بوجھ اور تال میل سے کام کیا۔

 ریاست میں کورونا وباء کی آہٹ سنائی دیتے ہی ان تینوں افسران نے تعلقہ افسران کے توسط سے بھٹکل میں لاک ڈاؤن کا اعلان کردیاکیونکہ یہاں پر خلیجی ممالک  سے بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹے تھے اور ان میں سے کچھ وباء سے متاثر پائے گئے تھے۔ابتداء میں مقامی لوگو ں کو اس معاملے کی سنگینی کا احساس نہ ہونے کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور سخت قوانین لاگو کرنے میں تھوڑی سی دشواری پیش آئی، لیکن بعد میں جیسے جیسے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا تو عوام اور سماجی اداروں  سے بھی بھرپور تعاون ملنے لگا اور ضلع انتظامیہ کو لاک ڈاؤن کے قوانین مزید سخت کرنے پڑے۔ یہاں تک کہ سڑکوں پر کسی بھی قسم کی چہل پہل اور موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی لگادی گئی۔

ضلع ایس پی شیواپرکاش دیوراج نے نگرانی کو سخت رکھنے کے لئے اپنے ماتحت افسران کو ڈورن کیمرہ بھی استعمال کرنے کی ہدایت دی جس کے ذریعے شہر کے اندرونی علاقوں میں لوگوں کی چہل پہل کی نگرانی کی گئی اورلاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پرمعاملات درج کیے گئے۔ موٹر گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ضلع پنچایت سی ای او محمد روشن نے ریڈزون کے زمرے میں رکھے گئے بھٹکل کا خود بھٹکل پہنچ کر  معائنہ کیا اور وہاں پر وباء کے خوف میں مبتلا افسران اور طبی عملے کی ہمت بندھائی اور پوری جانفشانی کے ساتھ اس وباء کا مقابلہ کرنے پر آمادہ کیا۔ انہوں نے عوام کے اندر بھی اس وباء کی روک تھا م کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی۔

 کووڈ 19کے مریضوں کو بھٹکل میں ہی رکھنے سے مزید خطرات پیش آنے کے امکانات اور تعلقہ اسپتال میں  اہم میڈیکل سہولیات کے فقدان   کو دیکھتے ہوئے  ضلع ڈی سی ڈاکٹر ہریش کمار نے کاروار میں واقع بحری اڈے کے پتنجلی  اسپتال میں منتقل کرنے کاانتظام کیا۔اب اس اسپتال میں داخل کیے گئے سات  مریض صحت یاب ہوکر بھٹکل واپس پہنچ چکے  ہیں، دو کا علاج جاری ہے ،  فوری اقدامات کے ذریعے اس وباء کو قابو میں کرنے سے ضلع کے عوام  کافی راحت محسوس کررہے ہیں۔

بھٹکل میں مقامی پرائیویٹ اسپتالوں کے ڈاکٹرس، نرس اور دیگر  طبی معاونین کےساتھ ساتھ  آشا کارکنان اور آنگن واڈی کارکنان کی ضلعی انتظامیہ نے بھرپور خدمات لیں اور ان کی  مددسے گھر گھر پہنچ کر صحت عامہ کی صورتحال کے سلسلے میں سروے کروایا اور کورونا کی علامات کا جائزہ   لیا۔جس کی وجہ سے آج ضلع شمالی کینرا میں وباء کی صورت حال بہتری کی طرف بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔

ضلعی سطح پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان تین سرکاری افسران کی ستائش عوام کے علاوہ سابق ضلع انچارج وزیر ششی کلا جولّے اور موجودہ انچارج وزیر شیورام ہیبار اور منتخب عوامی نمائندوں نے بھی کی ہے۔وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا نے بھی ضلع شمالی کینرا میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے اضلاع کے لئے یہ ایک نمونہ ہے، جس پر عمل کیا جاناچاہیے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے بھی ضلع شمالی کینرا میں کیے گئے اقداما ت کی ستائش کی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...