امریکی سینیٹ میں ریپبلکن جماعت کی برتری، تین مسلمان کانگریس میں دوبارہ منتخب

Source: S.O. News Service | Published on 7th November 2024, 1:01 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن، 7/نومبر(ایس او نیوز/ ایجنسی)بدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نے ویسٹ ورجینیا اور اوہایو ریاستوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کو شکست دے دی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایوان نمائندگان میں کس جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، لیکن فی الحال ریپبلکن پارٹی کو ایوان میں معمولی برتری حاصل ہے۔ امریکی چینلز NBC اور FOX نیوز کے مطابق، ریپبلکنز نے اوہایو ریاست سے وہ امریکی سینیٹ کی نشست جیت لی ہے جو پہلے ڈیموکریٹس کے پاس تھی۔

یہاں ریپبلکن بیرنی مورینو نے ڈیموکریٹ شیروڈ براؤن کو شکست دی جو 2007 سے اس منصب پر کام کر رہے تھے۔ویسٹ ورجینیا ریاست میں ریپبلکن جم جسٹس نے ڈیموکریٹ سینیٹر جو مانچن کی نشست پر گلین الیوٹ کو شکست دی۔ مانچن کو نئی مدت کے لیے امیدوار نامزد نہیں کیا گیا تھا۔امریکی سینیٹ میں اس وقت ڈیموکریٹس کو انتہائی معمولی برتری (51 نشستیں بمقابلہ 49 نشستیں) حاصل ہے۔ اب کسی بھی نشست کے ریپبلکن پارٹی کے پاس جانے کی صورت میں ڈیموکریٹس کی اکثریت خطرے میں پڑ جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلسطینی نژاد راشدہ طلیب دوبارہ کانگریس کی رکن منتخب ہو گئیں، ڈیموکریٹس امیدوار راشدہ طلیب نے مشی گن کی نشست پر کامیابی حاصل کی۔مسلمان امیدوار آندرے کارسن بھی کانگریس کے رکن منتخب ہو گئے، ڈیموکریٹس امیدوار آندرے کارسن انڈیانا سے نویں بار کامیاب ہوئے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الہان عمر منی سوٹا کی ففتھ ڈسٹرکٹ سیکامیاب ہوئیں،الہان عمر نے 76.37 فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ایک نظر اس پر بھی

شام میں تختہ پلٹ پر خامنہ ای کا ردعمل، اسرائیل اور امریکہ پر سازش کا الزام

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے پر پہلی بار اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ’’یہ بات واضح ہے کہ شام میں ہونے والے ...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی صورتحال پرطلب کی ہنگامی میٹنگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں بغاوت کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر آج ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سے متعلق اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

شام میں تمام ہندوستانی محفوظ، سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے: وزارت خارجہ

دارالحکومت دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے کی کارروائیاں شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران معمول کے مطابق جاری ہیں۔ سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ مزید یہ کہ سفارت خانہ شام کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی ...

شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، عبوری حکومت کا اعلان

"آج اتوار، 8 دسمبر 2024 کو شام کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ آیا جب صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔ مسلح دھڑوں کی مسلسل پیش قدمی اور حمص جیسے اہم شہروں پر قبضے کے بعد بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ شامی عوام نے اس تاریخی لمحے کو جشن کے طور پر منایا، اور ...

'ڈالر کے خلاف کوئی نئی کرنسی نہیں بنائیں گے'، جئے شنکر کا ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی وارننگ پر ردعمل

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان کا ڈالر کو کمزور کرنے یا اس کے خلاف کوئی نئی کرنسی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈالر کے خلاف کسی نئی کرنسی کی تشکیل یا ...

'شام کی جنگ میں مداخلت سے گریز کریں گے'، ٹرمپ کا افراتفری پر بیان

شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی باغی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت دمشق کو محاصرے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس تنازع میں "دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے"۔