سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے کا شاخسانہ : 3 ہندوستانی شہری ملازمت سے محروم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 4th May 2020, 2:42 PM | ملکی خبریں | خلیجی خبریں |

دبئی،4؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے پر مزید 3 ہندوستانیوں کو اپنی ملازمت سے محروم ہونا پڑا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ، کچھ روز پہلے ہی ہندوستانی سفیر نے خلیجی ملک میں مقیم تارکین وطن کو متنبہ کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اس طرح کے اشتعال انگیز پیغامات پوسٹ نہ کریں۔

گلف نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق ، شیف راؤت روہت اور اسٹور کیپر سچن کنیگولی کےسوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے کے بعد برطرف کردیا گیاہے یا انہیں ملازمت پر واپس نہ آنے کے لیے کہا گیاہے۔

اس کے علاوہ دبئی کی نجی کمپنی نے کیش کاؤنٹر سنبھالنے والے ملازم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے برطرف کردیاہے۔ ان تینوں افراد کے نام ان نصف درجن ہندوستانیوں میں شامل ہوگئے ہیں جن کے خلاف دبئی میں ایسی کارروائی کی گئی ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے ، "ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی مشن کی طرف سے دی گئی وارننگ کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔کیوں کہ سوشل میڈیا پر اسلام فوبک تبصرے اور پوسٹ شائع کرنے والے ہندوستانی تارکین وطن کی فہرست لمبی ہوتی جارہی ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ 20 اپریل کو ہندوستانی سفیر پون ورما نے خلیجی ممالک میں مقیم ہندوستانی شہریو ں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلام مخالف پوسٹ یا پھر ایسی کوئی متنازعہ پوسٹ نہ کریں جس سے کسی کے جذبات مجروح ہو۔دبئی میں متعدد ریستوراں چلانے والے اجادیہ گروپ کے ترجمان نے شیف روہت کی برطرفی کی تصدیق کردی۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ روہت کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

اسی دوران ، شارجہ میں واقع نیوک آٹومیشن کمپنی نے بتایا گیا کہ اسٹور کیپر سچن کو اگلے احکامات تک معطل کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ، کمپنی کے مالک نے بتایا کہ اس کی تنخواہ روک دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ، اسے کہا گیا ہے کہ وہ کام پر نہ آئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...