بنگلورو ایئرپورٹ روڈ پر بائک اسٹنٹ کرتے ہوئے 3 افراد ہلاک
بنگلورو، 21 جون (آئی این ایس انڈیا) کرناٹک کی راجدھانی بنگلورو میں ایک سڑک حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ ایئر پورٹ روڈ پر تینوں ہی صبح سویرے بائک اسٹنٹ کر رہے تھے۔ وہ بنگلورو کے گووند پورہ کے رہائشی تھے۔ اس معاملے میں تھانہ یلھانکا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔اس سے قبل اترپردیش کے ایٹاوہ میں ٹرک اور پک اپ ٹکرا گئے تھے۔ قومی شاہراہ پر اس حادثے میں، سبزی بیچنے جارہے 6 کسانوں کی دردناک موت ہوگئی۔ اس حادثے میں بہت سے کسان زخمی بھی ہوئے تھے۔ انتظامیہ کے اعلی عہدیدار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔