مینگلور کے قریب سولیا میں بھیانک حادثہ۔ کار اور بس کے تصادم میں 3 ہلاک،2زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th July 2019, 7:07 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 14/جولائی (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا کے سولیا سے قریب آرامبور کے علاقے میں کار اور بس کے درمیان  ہوئی  ایک بھیانک ٹکر  میں  تین افراد ہلاک اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاع  کے مطابق ہلاک اورزخمی ہونے والے افرادکار میں سفر کررہے تھے۔اور کار ایک آٹو رکشہ کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔کار میں سوار منجولا نامی خاتون نے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں دم توڑ دیا جبکہ سومنا اور ناگیندرا نامی دو افراد  زخموں کی تاب نہ لاکر مینگلور اسپتال منتقل کرنے کے دوران  فوت ہوگئے۔

 معلوم ہوا ہے کہ کے ایس آر ٹی سی کی جس بس سے کار کی ٹکر ہوئی تھی وہ منگلورو سے کولیگال ہوتے ہوئے مڈیکیرے کی طرف جارہی تھی، جبکہ ریٹس کارمیں موجود افراد بنگلور کے قریبی علاقہ رام نگر سے منگلورو کی جانب سفر کررہے تھے، جوکہ کولور موڈوگیرے کے رہنے والے تھے۔دیگر دو زخمیوں میں تنمائی (12سال) اور منجو شیلا شامل ہیں، جن کا علاج سرکاری اسپتال میں کیا جارہا ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوک ناگیندرا کا لڑکا  پورویک سولیا تعلقہ کے جوکّاڈی  کے ایک ہائی اسکول میں نویں جماعت کا طالب العلم ہے، جس سے ملنے یہ سبھی لوگ اسکول جارہے تھے، اپنی منزل سے صرف 15 کلو میٹر کے فاصلے پر یہ حادثہ پیش آیا۔

سولیا پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیاہے اور پولس مزید چھان بین کررہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی