بھٹکل میں دو مختلف سڑک حادثات؛ بائک اور کار کی ٹکر میں دو زخمی، آٹو رکشہ اور لاری کی ٹکر میں ایک زخمی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st September 2020, 12:14 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 20 ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل میں آج اتوار کو ہوئےدو مختلف سڑک حادثات میں تین لوگ زخمی ہوگئے جن میں  ایک سرکاری اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی شفٹ کیا گیا ہے جبگہ   دیگر دو کو   قریبی اسپتال سے  مرہم پٹی کرائی گئی ہے۔

ایک حادثہ  بھٹکل تعلقہ کے بینگرے  کے قریب نیشنل ہائی وے پر پیش آیا جب ایک کار کی بائک سے ٹکر ہوگئی۔ بائک سوار جن کا تعلق کائیکنی کے رہائشی بتائے گئے ہیں  شدید زخمی ہوئے  ہیں جن کی شناخت راما منجوناتھ موگیر (54) اور ناگراج راماا موگیر(22) کی حیثیت سےکی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ حادثے میں راما موگیر کو شدید چوٹ لگی ہے اور اسے اُڈپی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسرا حادثہ اتوار شام کو  چڑھائی والے روڈ پر اربن بینک کے قریب  پیش آیا، جب ایک آٹو رکشہ   روڈ کنارے پارک ایک لاری سے پیچھے سے ٹکرا گیا۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے کی شناخت رکشہ ڈرائیور  مشتاق موڈا (36) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  آٹو پر سوار مسافرمحفوظ رہ گئے، البتہ آٹو کا اگلا والے گلاس  کو نقصان پہنچا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ لاری بیجاپور سے مینگلور جانے کے لئے نکلی تھی مگر بھٹکل میں چڑھائی کے قریب سے ہائی وے پر سے آگے بڑھنے کے بجائے   غلطی سے بھٹکل ٹاون کی طرف چڑھائی والے روڈ سے مین روڈ کی طرف گھس گئی تھی اربن بینک کے قریب لاری میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے لاری مین روڈ پر ہی رُک گئی تھی، بتایا گیا ہے کہ لاری کے  رُک کر دس منٹ میں ہی آٹو لاری کے پچھلے حصے سے ٹکراگیا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...