بھٹکل میں ایک کار سے ایک گولڈ بسکٹ سمیت دو سونے کی سلاخیں برآمد کرتے ہوئے دو لوگوں کو پولس نے کیا گرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th August 2020, 1:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5 اگست (ایس او نیوز) بھٹکل میں بدھ کی دیر رات کو بھٹکل ٹاون پولس نے ایک کار پر سے ایک گولڈ بسکٹ سمیت دو سونے کی سلاخیں  برآمدکرتے ہوئے  کار پر سوار دو لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے، بعد میں آج جمعرات صبح مزید دو لوگوں کو بھی  تحویل میں لئے جانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

پولس کے ایک ذرائع نے بتایا کہ   ہبلی سے تعلق رکھنے والے دو لوگ ایک کار پرسوار بھٹکل پھول مارکٹ کے قریب سونے کے ان بسکٹ اور سلاخوں کو  کسی کو فروخت کرنے کے ارادے سے پہنچے تھے، مگر پولس کے ہتھے چڑھ گئے۔ برآمد کئے گئے  سونے  کی  مالیت کا  اندازہ 45 سے 50 لاکھ روپیہ کا لگایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ رات کو جن دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، اُن کی شناخت  شیلیش مادیو پاٹل  (33) اور  ویفول سنجے دیش مکھ  (25) کی حیثیت سے کی گئی ہے دونوں کا تعلق ہبلی سے ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ان دو لوگوں سے پوچھ تاچھ کے  بعد آج جمعرات کو مزید دو لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فی الحال ان کے تعلق سے  مزید جانکاری ملنی باقی ہے۔

سمجھا جارہا ہے کہ یہ لوگ  کہیں سے چوری کرکے سونے کی یہ سلاخیں  بھٹکل میں فروخت کرنے کے لئے آئے تھے۔ اس تعلق سے مزید چھان بین جاری ہے ۔ اس بات کی بھی جانکاری ابھی نہیں ملی ہے کہ  یہ سونا کسی گھر سے چرائے گئے تھے یا کسی دکان سے چرائے گئے تھے۔ پولس نے ان کی کار کو بھی اپنی تحویل میں لیا ہے.

بھٹکل پی ایس آئی بھرت اس تعلق سے  تحقیقات کررہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔