اوڈیشہ میں بھاری بارش سے 3 افراد کی موت، 19 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر

Source: S.O. News Service | Published on 14th September 2021, 12:56 PM | ملکی خبریں |

بھونیشور،14؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اوڈیشہ کے 11 اضلاع کے 19.53 لاکھ سے زیادہ لوگ اتوار کے روز صبح سے ریاست میں ہو رہی بھاری بارش سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ عہدیداران نے پیر کے روز یہ اطلاع فراہم کی۔ خصوصی راحت کمشنر (ایس آر سی) کے دفتر کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق 11 اضلاع کے 2789 گاؤوں میں 19.53 لاکھ سے زیادہ افراد بارش سے متاثر ہوئے ہیں۔

گیارہ اضلاع جو بارش سے متاثر ہیں وہ کالاہانڈی، کندھمال، کوراپٹ، کٹک، جاجپور، پوری، جگت سنگھ پور، کیندر پاڑا، ڈھینکنال، کھوردھا اور انگل ہیں۔ حکومت نے کہا کہ اس نے پانچ متاثرہ اضلاع کے ذیلی علاقوں سے 3819 لوگوں کو نکالا ہے، جبکہ 9 متاثرہ اضلاع میں 265 مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ریاست میں تین، کیندر پاڑا سے دو دیواروں کے گرنے اور ایک کی ڈوبنے سے موت ہونے کی خبر کھوردھا ضلع سے موصول ہوئی ہے۔ لگاتار بارش کے بعد اوڈیشہ کی اہم ندیاں اپھان پر ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہاندی کی آبی سطح مختلف مقامات پر بڑھ رہی ہے۔

جلاکا ندی مہتانی میں 05.60 میٹر پر بہہ رہی ہے جبکہ خطرے کا نشان 5.50 میٹر پر ہے۔ بھاری بارش کے سبب محکمہ آبی وسائل کے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پوری، کھوردھا، کٹک، جگت سنگھ پور، کیندر پاڑا، دھینکنال، نیاگڑھ، سنبل پور، دیوگڑھ، انگول، سونپور اور برگڑھ کے سبھی اسکول دو دن، 13 اور 14 ستمبر کے لیے بند ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...