جنوبی کینرا میں ڈینگی بخار کے مریضوں کی تعدادمیں ہوگیا مزید اضافہ۔ 22نئے معاملات کے ساتھ جملہ 426افرادہوئے متاثر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2019, 10:10 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو21/جولائی (ایس او نیوز) ضلع جنوبی کینرا میں ڈینگی بخار سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ دو دن قبل ہی ڈپٹی کمشنر سسی کانت سینتھل نے بتایا تھا کہ ضلع کے اندر ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 404ہوگئی ہے۔تین مریض بخار کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں جن میں سے ایک مریض کے خون کی جانچ سے ڈینگی بخارمیں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔مزید مریضوں کا خون جانچ کے لئے منی پال اسپتال میں بھیج دیاگیا ہے۔

موصولہ تازہ رپورٹ کے مطابق محکمہ صحت نے اطلاع دی ہے کہ سنیجر کو ایک ہی دن میں جملہ 24افراد شدید بخار کے ساتھ اسپتالوں میں داخل کیے گئے جن میں سے 22مریض ڈینگی بخار میں مبتلا پائے گئے ہیں۔اس طرح اب ضلع میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 426ہوگئی ہے۔اس میں ڈھائی سو سے زیادہ متاثرین منگلورو تعلقہ میں ہی پائے گئے ہیں۔ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ %90مریض علاج کے بعد صحت یاب ہورہے ہیں۔ منگلورو سٹی کارپوریشن کے شعبہ صحت نے حفاظتی اقدامات میں تیزی لاتے ہوئے مچھروں کو مارنے اور ان کی افزائش روکنے پر زیادہ توجہ دی ہے۔سنیچر کے دن ایم سی سی کے عملے نے رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات پر مچھروں کو مارنے والے دھویں کا استعمال کیا۔اس مقصد کے دو افراد پر مشتمل دو سو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اور تحفظاتی اقدامات کی نگرانی کے لئے ڈپٹی کمشنر نے چار سنیئر افسران کی قیادت میں چار ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ محکمہ صحت نے عوام کو مچھروں سے بچنے کی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 

ڈسٹرکٹ ملیریا کنٹرول آفیسرڈاکٹر نوین چندرا نے بتایا کہ ”کڈبا کی رہنے والی وینا نائیک کی موت گزشتہ تین ہفتے قبل ہوئی تھی۔ اس کے بعد فوت ہونے والے 8 سالہ لڑکے کرِش اور 11 سالہ شارداشیٹی کے بارے میں بھی شبہ ہے کہ وہ بھی ڈینگی وائرس سے متاثر تھے۔“

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...