دوسرٹیسٹ میں بھی ہندوستانی ٹیم کو شرمناک شکست، سیریز جنوبی افریقہ کے نام

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 8:51 PM | اسپورٹس |

سینچورین ،17؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جنوبی افریقہ نے انڈیا کو سنچورین میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں 135 رنز سے شکست دے کر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔انڈیا کو اس میچ میں فتح کے لیے 287 رنز کا ہدف ملا تھا مگر اس کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔انڈین بلے باز اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بولر لنگی نگیڈی کے سامنے بے بس نظر آئے اور کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر اننگز نہ کھیل سکا۔لنگی نگیڈی نے دوسری اننگز میں 39 رنز کے عوض چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اس میچ میں ان کی کل وکٹوں کی تعداد سات رہی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ربادا نے بھی عمدہ بولنگ کی اور تین وکٹیں حاصل کیں۔بدھ کو کھیل کے آخری دن انڈیا نے 35 رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر اپنی دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو 100 رنز مکمل ہونے تک انڈیا کے سات بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔دوسری اننگز میں روہت شرما 47 ، محمد شامی 28، پچارا اور پٹیل 19، 19، وجے نو، پانڈیا چھ، وراٹ کوہلی پانچ، راہل چار، ایشون تین اور بمراہ دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 335 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 307 رنز بنا سکی تھی جس میں وراٹ کوہلی کی 153 رنز کی عمدہ اننگز بھی شامل تھی۔جنوبی افریقہ نے دوسری اننگز میں 258 رنز بنائے تھے اور اس طرح انڈیا کو جیتنے کے لیے 287 رنز ہدف ملا تھا۔واضح رہے کہ کیپ ٹاؤن میں کھیلے جانے والے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے انڈیا کو 72 رنز سے شکست دی تھی۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا جبکہ اس کے بعد چھ ایک روزہ میچوں اور تین ٹی 20 میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...