بینگلور میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دو روزہ اجلاس کا مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ہاتھوں افتتاح؛ کہا : مرکزی حکومت کھلے عام اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہے  

Source: S.O. News Service | Published on 24th November 2024, 12:29 PM | ریاستی خبریں |

بینگلورو ، 24 / نومبر (ایس او نیوز) شہر کے دارالعلوم سبیل الرشاد میں منعقدہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دو روزہ 29 ویں سالانہ اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی پالیسیوں کے ذریعے کھلے عام اقلیتوں کے حقوق سلب کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج بڑے کٹھن اور حساس حالات میں مسلم پرسنل لاء کا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے ۔ حکومت مسلمانوں کی شریعت، وقف املاک اور ان کے اداروں کو کھلم کھلا نشانہ بنا رہی ہے ۔ 
    
مولانا نے بتایا کہ ہمارے بزرگوں نے مسلمانوں میں پائے جانے والے تمام اختلافات کو درکنار کرتے ہوئے 1973 میں ملک کے تمام مسلمانوں کی نمائندگی کرنے والا یہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ تشکیل دیا تھا ۔ ملک کے آئین اور قانون کی چوکھٹ میں ہی یہ بورڈ اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے ۔ ہمارے جائز حقوق حاصل کرنے کے لئے قانونی اور عوامی جد و جہد کا راستہ اپنایا جاتا ہے ۔ 
    
انہوں نے علماء سے اپیل کی کہ  قانونی حدود سے مطابقت رکھتے ہوئے شرعی احکام  پر عمل در آمد کرنے کے سلسلے میں نوجوان نسل کی بیداری اور رہنمائی کا کام انجام دیں ۔ ہمارے لئے آپسی اتحاد وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے ۔ اس لئے بے اعتمادی اور اختلافات کو ہوا نہ دی جائے ۔ مذہبی اور سیاسی لحاظ سے تنظیمی امور میں متحد ہونا ہمارے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ 
    
افتتاحی اجلاس میں پرسنل لاء بورڈ کے  جنرل سیکریٹری مولانا محمد فضل الرحیم مجددی نے استقبالیہ خطاب کیا ۔ اسٹیج پر بورڈ کے سیکریٹری محفوظ الرحمٰن، اجلاس کے کنوینر امیر شریعت  کرناٹک مولانا  صغیر احمد خان رشادی وغیرہ موجود تھے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک بورڈ نے 2025 کے پی یو سی سال دوم اور ایس ایس ایل سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کیا، تفصیلات ویب سائٹس پر دستیاب

کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ ایویلیوایشن بورڈ (KSEAB) نے 2025 کے لیے 2nd PUC اور SSLC کے امتحانات کا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ یہ ٹائم ٹیبل KSEAB کی سرکاری ویب سائٹس kseab.karnataka.gov.in اور pue.karnataka.gov.in پر دستیاب ہے۔ کرناٹک کے 2nd PUC امتحانات یکم مارچ سے شروع ہوں گے اور 19 مارچ تک جاری رہیں گے، جبکہ ...

آئینہ دکھا تو رہے ہیں، مگر دھندلا سا ہے،ای وی ایم: جمہوریت کی حقیقت یا ایک بڑا تنازع؟۔۔۔۔۔از : عبدالحلیم منصور

بھارت، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے انتخابی نظام میں ای وی ایم (الیکٹرانک ووٹنگ مشین) کے استعمال کو لے کر طویل عرصے سے متنازعہ رہا ہے۔ ای وی ایم کے استعمال کو جہاں ایک طرف انتخابی عمل کی شفافیت اور تیزی کے دعوے کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، وہیں دوسری طرف اس کے ...

بینگلورو میں وارنٹ کے بغیر اے پی سی آر نیشنل سکریٹری ندیم خان کو گرفتار کرنے کی کوشش ۔اے پی سی آر سمیت پی یو سی ایل نے کیا ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ

حقوق انسانی کے معروف جہد کار اور ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سوِل رائٹس (اے پی سی آر) کے نیشنل جنرل سیکریٹری ندیم خان کو دہلی پولیس کی طرف سے  بینگلورو میں ہراساں کرنے اور کسی وارنٹ کے بغیر انہیں گرفتار کرنے کی  کوشش کی گئی جس کے خلاف بینگلورو سمپیگے ہلّی پولیس اسٹیشن میں شکایت ...

کرناٹک کی گرہ لکشمی یوجنا: خواتین کے معاشی استحکام کے لیے اہم قدم

   کرناٹک حکومت نے خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے گرہ لکشمی یوجنا کا آغاز کیا ہے، جو ملک بھر میں چلائی جانے والی مختلف اسکیموں کی ایک اور کڑی ہے۔ اس اسکیم کا مقصد غریب خواتین کو مالی امداد فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کی مالی حالت کو بہتر بنا سکیں اور خود ...