پاکستان میں بارش سے متعلق حادثات میں 293 ہلاک، 564 زخمی
اسلام آباد، 3/ستمبر (ایس او نیوز /ایجنسی) نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو مہینوں میں مانسون بارش سے ہونے والے حادثات میں مجموعی طور پر 293 افراد ہلاک اور 564 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
ایجنسی نے بتایاکہ موسلا دھار بارش نے ملک بھر میں 19,572 مکانات، 39 پلوں اور کئی اسکولوں کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچایا ہے، ایجنسی نے مزید کہا کہ یکم جولائی سے 31 اگست تک تقریباً 1,077 مویشی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
سب سے زیادہ نقصانات اور جانی نقصانات مشرقی پنجاب سے درج ہوئے، جہاں طوفانی بارش کے باعث 112 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 302 زخمی ہوئے، اس کے بعد شمال مغربی صوبہ خیبرپختونخوا میں 88 افراد ہلاک اور 129 زخمی ہوئے۔
ایجنسی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے کچھ حصوں میں درمیانے درجے سے بھاری بارش کا سلسلہ متوقع ہے۔