کرناٹک میں پی یو سی دوم کے نتائج کا اعلان ؛ 18،414 طلبا میں سے 5،507 طلبا کا میاب
بنگلورو، 21؍ستمبر (ایس او نیوز) پی یو سی دوم کا چیلنجنگ امتحان لکھنے والے طلبا کے نتائج ظاہر کردئے گئے ہیں۔ جملہ 18،414 طلبا نے امتحان کے لئے اپنا اندراج کرویا تھا۔ ان میں سے 17،470 پرائیویٹ طلبا ، 351 رپیٹرس ، 592 فریشریس طلبا نے امتحان میں شرکت کی ۔ ریاست کے 187 مراکز میں یہ امتحان منعقد ہوا تھا۔ وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے نتائج کا اعلان کیا۔ طلبا اپنا نتیجہ اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔ (kerresults.nic.in)
اس امتحان میں شرکت کے لئے بیرونی ریاستوں سے آنے والے طلبا کو 72 گھنٹے پہلے کی کورونا نگیٹیو رپورٹ لانے کیلئے کہا گیا تھا۔ چند طلبا نے سائنس میں 600 مارکس میں سے 573 مارکس حاصل کئے ہیں۔ آرٹس میں 600 میں سے 592 مارکس حاصل کئے ہیں۔ کامرس میں 600 میں سے 594 مارکس لئے ہیں۔ 18،414 طلبا میں سے 5،507 کامیاب ہوئے ہے۔