انکاؤنٹر س سے دہلا اترپردیش، ایک ہفتے میں 29 انکاؤنٹر، 40 گرفتار، 24 زخمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th June 2019, 9:24 PM | ملکی خبریں |

لکھنؤ، 26 جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش میں قانون نظام پرمسلسل اٹھ رہی انگلیوں کے درمیان یوپی پولیس نے ایک بار پھر مجرموں پر نکیل کسنے کے لئے تابڑ توڑانکاؤنٹر شروع کر دیاہے۔یوپی میں گزشتہ ایک ہفتے میں 29 انکاؤنٹر ہوئے ہیں، جس میں 40 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔وہیں ایک لاکھ کا انعامی بدمعاش مارا بھی گیا ہے،اس کے علاوہ 24 بدمعاش زخمی ہوئے ہیں۔انکاؤنٹرکے دوران چار پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔اعداد و شمار پر غور کیا جائے تو گزشتہ 24 گھنٹے میں ہی 7 انکاؤنٹر یوپی پولیس نے کئے ہیں۔

گزشتہ دنوں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بگڑتے قانون ونظام پر پولیس افسران کی کئی بار کلاس لگائی،یہاں تک کہ یوگی نے نکمے اور ناکارہ حکام کو زبردستی ریٹائرمنٹ دینے کی بھی مانگ شروع کی ہے۔یوگی کی اس سختی کا نتیجہ یہ نکلا کہ 24 گھنٹوں میں ہی یوپی پولیس نے 7 مقامات پر مجرموں کی دھر پکڑ کی مہم چلائی۔اس میں بدمعاشوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس میں ایک مجرم مارا گیا اور 6 ہسٹری شیٹر گرفتار ہوئے ہیں۔مظفرنگر ضلع میں پیر دیر رات چلے انکاؤنٹر میں پولیس نے ایک لاکھ روپے کے انعامی بدمعاش کو مار گرایا جبکہ ضلع میں ہوئے تین دیگر انکاؤنٹر کے دوران تین بدمعاش زخمی ہو گئے،اس کے علاوہ گورکھپور، کانپور اور سہارنپور اضلاع میں بھی اس طرح کے آپریشن کیے گئے۔مجرم آدیش بلیان مظفرنگر اور باغپت سمیت کئی اضلاع میں ہوئے قتل، لوٹ، ڈکیتی سمیت 30 سے زیادہ مقدمات میں ملوث تھا۔پولیس طویل وقت سے اس کو تلاش کر رہی تھی،اس پر ایک لاکھ روپے کا انعام بھی تھا۔علاقے میں اس کی موجودگی کی معلومات ملنے پر پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیموں نے اسے ڈھیر کر دیا۔انہوں نے کہا کہ آدیش بلیان کے قبضے سے9 ملی میٹر اور32 بور کی پستول برآمد ہوئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

اب وزیر اعلیٰ پینارائی وجین کی بیٹی کے خلاف ای ڈی نے درج کیا مقدمہ، جلد پوچھ تاچھ کا امکان

ایک طرف لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیاں جاری ہیں، اور دوسری طرف مرکزی تفتیشی ایجنسیوں کے ذریعہ اپوزیشن لیڈران و ان کے رشتہ داروں کو بھیجے جانے والے سمن و پوچھ تاچھ سرخیاں بن رہی ہیں۔ ابھی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی گرفتاری پر ہنگامہ جاری ہے اور کے. کویتا بھی حراست میں ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کی، 14 امیدواروں کے نام شامل

کانگریس نےلوک سبھا انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی آٹھویں فہرست جاری کر دی۔ اس فہرست میں کانگریس نے 14 امیدواروں کا اعلان کیا ہے جن کا تعلق اتر پردیش، تلنگانہ، مدھیہ پردیش اور جھارکھنڈ سے ہے۔ فہرست کے مطابق اتر پردیش و تلنگانہ کی 4-4 اور مدھیہ پردیش و جھارکھنڈ کی 3-3 لوک سبھا ...

پنجاب: ’بی جے پی میں شمولیت کے لیے پیسے کی پیشکش کی گئی‘، عآپ کے 3 اراکین اسمبلی کا دعویٰ

نجاب سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے تین اراکین اسمبلی نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ انھیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے پیسے دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔ پنجاب سے عآپ کے واحد لوک سبھا رکن اور ایک رکن اسمبلی نے بدھ کے روز بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی، اس کے بعد عآپ کے ان تین اراکین ...