ہندوستان کورونا کے 2.86 لاکھ نئے کیسز، ایکٹو کیسز 22 لاکھ سے متحاوز

Source: S.O. News Service | Published on 28th January 2022, 12:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28؍ جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی دکھائی دے رہی ہے۔ جمعرات کو بھی کورونا کے نئے کیسز 3 لاکھ کے قریب درج ہوئے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2,86,384 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم کل کے مقابلے میں کیسز میں صرف معمولی اضافہ درج کیا گیا۔

بدھ کو 2,85,914 نئے کورونا کیسز درج کیے گئے۔ ملک میں انفیکشن کے کل کیسز کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 573 مریضوں کی موت ہوئی ہے جبکہ اب تک مجموعی طور پر 4,91,700 افراد کورونا کی وجہ سے اپنی جان گنوا چکے ہیں۔اس وقت ہندوستان میں ایکٹیو کیسز 22 لاکھ (22,02,472) سے تجاوز کر چکے ہیں۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے کیونکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز سے زیادہ تھی۔ ایکٹو کیسز کل کیسز کا 5.46 فیصد ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3,06,357 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب تک 3,76,77,328 لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں۔ صحت یابی کی شرح 93.33 فیصد ہے۔

یومیہ انفیکشن کی شرح یعنی یومیہ مثبت شرح 19.59 فیصد ہے جبکہ ہفتہ وار ی انفیکشن کی شرح 17.75 فیصد ہے۔ملک گیر ویکسی نیشن مہم کے تحت اب تک لوگوں کو ویکسین کی 163.84 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔ ٹیسٹنگ کی بات کریں تو اب تک 72.21 کروڑ کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے 14,62,261 ٹیسٹ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

6 ریاستوں کے داخلہ سیکریٹری اور بنگال کے ڈی جی پی کا تبادلہ

انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ۲؍ دن بعد الیکشن کمیشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ۶؍ ریاستوں کے داخلہ سیکریٹریز، مغربی بنگال کے ڈی جی پی اور ممبئی عظمیٰ میونسپل کارپوریشن کے کمشنر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔ اس دوران مغربی بنگال میں جہاں نئے ڈی جی پی کااعلان ہوگیا ہے وہیں  اس ...

گجرات یونیورسٹی میں تراویح کے دوران حملہ کرنے والوں کو فرارکا موقع پولیس نے ہی دیا؛ غیر ملکی طلبہ کا الزام

اس بات کا احساس ہونے کے بعد کہ گجرات یونیورسٹی میں غیر ملکی طلبہ کے ساتھ بھگوا عناصر کی مار پیٹ کا معاملہ بین الاقوامی نوعیت کا ہے، احمدآباد پولیس نے اتوار کو ۲؍ افراد کو اور پیر کو مزید ۳؍ افراد کو گرفتار کرلیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے باقاعدہ بیان جاری کرکے یقین دہانی کرائی ...

سپریم کورٹ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دائر 200 سے زائد درخواستوں پر سماعت

  سپریم کورٹ آج شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف دائر 200 سے زیادہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ شہریت ترمیمی قانون کے اصولوں کے نفاذ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواستیں بھی دائر کی گئی ہیں۔ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندر چوڑ کی سربراہی والی تین ججوں کی بنچ اس کیس کی سماعت ...

وزیراعظم کے واٹس ایپ پیغام پر اپوزیشن کا اعتراض، الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مطالبہ

حزب اختلاف کے کچھ ارکان پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس خط کو وائٹ واٹس ایپ کے ذریعے لوگوں کو بھیجے جانے کے سلسلہ میں کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، جس میں انہوں نے 'ترقی یافتہ ہندوستان' کی تعمیر کے لیے عوام سے حمایت طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ انتخابی ...

دہلی شراب پالیسی معاملہ: کویتا نے کیجریوال اور سسودیا کے ساتھ مل کر سازش کی! ای ڈی کا الزام

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کہا ہے کہ دہلی ایکسائز پالیسی معاملہ کی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بی آر ایس لیڈر کے کویتا نے دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور ان کے اس وقت کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا سمیت عام آدمی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کے ساتھ سازش کی تھی۔ ای ڈی نے یہ بھی ...

دہلی دنیا کی سب سے زیادہ آلودہ راجدھانی، بہار کا بیگوسرائے بھی آلودہ ترین شہر

دنیا بھر میں آلودگی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں دہلی کو آلودہ ترین فضا والی راجدھانی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم اگر ہم دنیا کے سب سے آلودہ شہر کی بات کریں تو بہار کا بیگوسرائے سرفہرست ہے۔ سوئس تنظیم ’آئی کیو ایئر‘ کی ورلڈ ایئر کوالٹی رپورٹ 2023 کے مطابق، 54.4 ...