بھٹکل تنظیم میں 280 لوگوں کو دیا گیا کورونا ٹیکہ؛ این آر آئیز والوں کے لئے 28 دنوں بعد دوسرا ٹیکہ دلانے کی کوشش جاری

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 17th June 2021, 6:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 17 جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا انتظامیہ اور بھٹکل تعلقہ انتظامیہ کے تعاون سے جمعرات کو حسب اعلان  مجلس اصلاح و تنظیم میں 45 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لئے   کورونا ٹیکہ کاری کا   کیمپ  منعقدکیا گیا تھا  جو    کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا اس یک روزہ کیمپ  میں  280 لوگوں نے ٹیکہ لگوایا۔ بتایا گیا ہے کہ تنظیم میں منعقدہ  ویکسی نیشن کیمپ کے لئے آج   280 ڈوز  ہی فراہم کئے گئے تھے۔

کیمپ صبح 9 بجے  شروع ہوکر  شام 4:30 بجے اختتام کو پہنچا، یہاں مرد حضرات کے لئے فرسٹ فلور پر اور خواتین کے لئے گراونڈ فلور پر  ویکسی نیشن کا انتظام کیا گیا تھا جہاں  بھٹکل مسلم یوتھ فیڈریشن کے نوجوانوں نے پوری مستعدی اور گرم جوشی کے ساتھ پورے دن کی کارروائی کو سنبھالا اور بہترین انتظام اور نظم و ضبط کے ساتھ عوامی خدمت انجام دینے میں تنظیم کا بھرپور تعاون کیا۔ تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ  اور تعلقہ ہاسپٹل کے نرسنگ اسٹاف بھی  کیمپ میں  پوری دلچسپی اور دلجمعی کے ساتھ رول ادا کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

کیمپ کے دوران ویکسینیشن سرٹیفکیٹ میں کسی بھی قسم کے غلط اندراج کو درست کرنے کی بھی سہولت فراہم کی گئی تھی جسے جناب مبشر  حُسین ہلارے نے بخوبی انجام دیا. پچھلے دنوں  ویکسین لگوئے ہوئے تقریباً 50 سے زائد لوگوں نے اپنے، پتہ یا جنس سے متعلق غلط اندراج کو درست کروایا.  تنظیم کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ مزید کسی کو تصحیح کروانا ہو تو جناب مبشر ہلارے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مجلس اصلاح و تنظیم کی جانب سے میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر حنیف شباب صاحب نے  مہم میں تعاون کرنے والے سبھی حضرات کی خدمت میں ہدیہ تشکر پیش کیا اور بتایا کہ   آنے والے دنوں میں تنظیم کی جانب سے اس طرح کے کیمپ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

این آر آئیز والوں کے لئے خوش خبری:     ویکسی نیشن کیمپ میں  تشریف فرما   تعلقہ ہیلتھ آفسر ڈاکٹر مورتی راج بھٹ نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  این آر آئیز والوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز دینے کے  28 دن بعد دوسرا ڈوز دینے کے احکامات سرکا ر  کی جانب سے جاری کئے  گئے ہیں، لیکن اس کی ذمہ داری  ضلع کے    ڈپٹی کمشنروں کو   سونپی گئی ہے،  انہوں نے بتایا کہ فی الحال اُترکنڑا ڈپٹی کمشنر کی جانب سے  این آر آئیز والوں کو دوسرا ڈوز دینے  کے  تعلق سے  بھٹکل محکمہ ہیلتھ کو   کوئی ہدایت نہیں دی گئی ہے۔اگر ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ہمیں کوئی احکامات موصول ہوں گے تو ہم  کام کو آگے بڑھاسکتے ہیں۔

اس ضمن میں مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب ایس ایم پرویز نے بتایا کہ وہ   این آر آئیز والوں کو دوسرا ڈوز دینے کے تعلق سے  بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر سے  ملاقات کریں گے اور ضروری اقدامات کرتے ہوئے   اس بات کی کوشش کریں گے کہ این آر آئیز   والوں کے لئے  کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز جلد سے جلد  دیا جاسکے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...