بیلگاوی میں سنگولی رائنا مجسمہ کی توڑپھوڑ۔27 ملزمین گرفتار، 14 دنوں تک عدالتی حراست،دفعہ 144 نافذ

Source: S.O. News Service | Published on 19th December 2021, 1:46 PM | ریاستی خبریں |

بیلگاوی ، 19؍دسمبر (ایس او نیوز) بیلگاوی میں جمعہ کی رات مہاراشٹرا یکی کرن (ایم ای ایس) کے شر پسندوں کی طرف سے سنگ باری اور سنگولی رائنا کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 27 افراد کو گرفتار کر کے عدالت کے روبرو پیش کرنے کے بعد 14 دنوں تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ایم ای ایس لیڈرشوبھم شلیکے  ،شری رام سینا ہندوستان صدر راما کانت کنڈ وسکر سمیت 27 ملزمین کو دوسری جے ایم ایف عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں سماعت ہونے کے بعد 27 ملازمین کو ہنڈ لگا جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ایم ای ایس اور شیوسینا کے چنداراکین نے بیلگادی اور مہاراشٹرا سرحد پر کشیدگی پھیلائی ہے۔ یہاں 400 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ جمعرات کی آدھی رات کو شر پسندوں نے سنگ باری کر کے سرکاری اور عوامی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔اس لئے شہر میں دفعہ 144 امتناعی احکامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔

کرناٹک رکھشنا ویدیکے تنظیم کے لیڈروں نے کہا ہے کہ بیلگاوی علاقہ میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات رونما ہونے کے باوجود وہاں کے اراکین اسمبلی اور مقامی لیڈروں نے کیوں خاموشی اختیار کررکھی ہے۔تشدد پھیلانے والوں کے خلاف غنڈہ ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے کارروائی کی جاۓ۔ بیلگادی کے تین پولیس اسٹیشنوں کی حدود میں پولیس نے ایم ای ایس شر پسندوں کی پرتشدد کارروائیوں کے خلاف رضا کارانہ طور پر مقدمات درج کئے ہیں۔ بیلگاوی کیمپ پولیس اسٹیشن، کھڑے بازار پولیس اسٹیشن اور مارکیٹ پولیس اسٹیشن میں 3 الگ الگ معاملات درج کئے گئے ہیں۔ گاڑیوں پر سنگ باری نظم و قانون بگڑنے کی کوشش،لسانی تنازعہ شروع کرنے کی کوشش، پولیس کو فرائض کی انجام دہی سے روکنےکے الزامات سینکڑوں ایم ای ایس کارکنوں کے خلاف لگاۓ گئے ہیں۔ کرناٹک سرحد کے قریب مہاراشٹرا میں واقع سانگلی ٹاؤن میں شیو سینا کارکنوں نے کرناٹک کی بسوں اور پرائیویٹ گاڑیوں پر سنگ باری کی ہے اور دکانوں کو بھی لوٹا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ بنگلور میں چھترپتی شیواجی کے مجسمہ کی بے حرمتی کے بعد یہ واقعات رونما ہوۓ ہیں۔شیو سینا کارکنوں نے مہاراشٹرا میں کنڑا باشندوں کی گاڑیوں اور املاک پر سنگ باری کی ہے۔ نیرج ٹاؤن میں شیو سینا کارکنان راستوں پر نکل آۓ تھے اور کرناٹک کی بسوں اور گاڑیوں پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا۔ مہاراشٹرا میں کنڑا بورڈس پر بھی کا لک پوتی گئی، بیلگاوی اور مہاراشٹرا میں کشیدگی کے سبب کرناٹک سے مہاراشٹرا جانے والی بسیں صرف سرحد تک ہی جارہی ہیں اور مہاراشٹرا سے آنے والی بہیں وہاں کی کرناٹک سے ملی سرحد تک ہی آرہی ہیں۔کے ایس آر ٹی سی بسیں  کرنا ٹک سرحد کے نپانی تک جارہی ہیں۔ وہاں کے افسران نے بھی اپنی بسوں کو صرف کرنا ٹک سرحد ہی تک جانے کی اجازت دی ہے۔حالات معمول پر آنے کے بعد بس ٹرانسپورٹ دونوں ریاستوں کے اندر تک شروع ہوگا۔ بیلگاوی میں بیدر پولیس سمیت دیگر پولیس تعینات کر کے سکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ایم ای ایس  شر پسندوں نے جمعرات کی رات انگول علاقے کی کنکا داس کالونی میں سنگولی رائنا کے مجسمے کی توڑ پھوڑ کی ہے۔اس واقعے کی اطلاع جمعہ کی صبح کوملی۔مقامی لوگوں نے تلک واڑی پولیس اسٹیشن کے روبرو جمع ہوکر احتجاجی مظاہرہ کیا اور شر پسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس افسران کے سمجھانے کے بعد دھرنا ختم ہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔