کرناٹک میں کورونا کے 24 گھنٹوں میں 267 نئے معاملات ، داونگیرے میں مریض کی موت سے مرنے والوں کی تعداد 53

Source: S.O. News Service | Published on 4th June 2020, 10:51 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،4؍ جون (ایس او نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منگل کی شام 5 بجے تک ریاست میں 267 نئے کو رونا مریض پائے جانے سے ریاست میں کووڈ۔19 سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2494 تک پہنچ گئی اور داونگیرے میں مزید ایک مریض کے ریاست میں فوت ہونے سے ریاست میں اس وباء سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 53 ہوگئی۔

ریاست بھر میں کورونا کے اب تک 4063 معاملات سامنے آئے تھے۔ جن میں 1514 مریض صحت یاب ہو کر گھر لوٹے ہیں اور 16 مریض اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔ ریاست میں اب تک 34522 افراد کو ابزرویشن میں رکھا گیا ۔اور 334825 افراد کی کورونا وائرس کیلئے جانچ کی گئی جن میں 325686 افراد کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ اس وقت ریاست میں کورونا کے مریضوں کی جملہ تعداد 4063 ہوگئی ہے۔ گلبرگہ میں نئے 105 ، اُڈپی میں 65 اور رائچور میں 35 نئے مریض پائے گئے ۔ بیلاوی ، بیدر ، چکبالاپور ، اُتر کنڑا، چترادرگہ ، گدگ ، ٹمکورو ، چکمگلورو ، ہاویری ، کوپل، کورگ اور رام نگرم میں پھر کوئی مریض پایا نہیں گیا ہے۔ کووڈ۔19 کے سب سے کم مریض اس وقت کوپل میں 1 ، کورگ میں 2 اور رام نگرم میں 2 مریض ہیں۔ چامراج نگر ضلع اب تک کورونا سے پاک رہا ہے۔ یہاں اب تک کوئی مریض پا یا نہیں گیا ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ اموات کے معاملہ میں بنگلورو میں 11، کلبرگی میں 7، ہاسن، بیدر اور وجیاپورہ میں 5، دکشن کنڑا میں 6 اموات ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کے بلاری ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی غیر مہذب تدفین کا واقعہ انسانیت سوز: ایس ڈی پی آئی

 سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی)کرناٹک شاخہ نے بلاری ضلع میں کورونا سے مرنے والوں کی انتہائی غیر مہذب تدفین کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز قرار دیا ہے۔

سرسی کی ڈاکٹر مبارک النساء تونسے نے حاصل کی کینسر کے علاج میں سوپر اسپیشالٹی کی ڈگری 

سرسی کے معروف سماجی قائد جناب عباس تونسے کی دختر ڈاکٹر مبار ک النسا ء نے ایک لائق تحسین کارنامہ انجام دیتے ہوئے دوائی کے ذریعے کینسر کا علاج (میڈیکل آنکولوجی) کے شعبے میں خصوصی مہارت (سوپر اسپیشالٹی) کی تربیت مکمل کرتے ہوئے ڈی ایم کی ڈگری حاصل کی ہے۔

بھٹکل: ہر اتوار کو ہوگامکمل لاک ڈاؤن،5 جولائی سے ہوگا نائٹ کرفیو، شب 8بجے سے صبح 5بجے تک مکمل بند

ضلع شمالی کینرا کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ہریش کمار نے اپنے ایک  اخباری بیان میں کہا ہے کہ کورونا وباء کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن قوانین میں مزید سختی برتنے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کے تحت آئندہ 5جولائی سے 2 اگست تک ہر اتوار کے دن ضلع بھر میں مکمل لاک ڈاؤن رہے ...