پاکستان: کورونا سے اب تک 26 ہلاک، متاثرین کی تعداد 2040 پہنچی

Source: S.O. News Service | Published on 1st April 2020, 11:18 PM | عالمی خبریں |

اسلام آباد،یکم اپریل (ایس او نیوز؍یو این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤبڑھتا جا رہا ہے اور بدھ کے روز وائرس متاثرین کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے متاثر اب تک 26 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس متاثرین کے 192 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2040 ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے ملک میں متاثرین کی تعداد 1848 تھی۔

پاکستان کا صوبہ پنجاب کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یہاں متاثرین کی تعداد 708 ہے جبکہ اب تک 9 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ سندھ میں 679 متاثرین ہیں اور 8 کی موت ہوئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 253 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 6 کی موت ہو چکی ہے۔ بلوچستان میں 158 افراد کورونا کی زد میں ہیں اور ایک کی موت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں گلگت بلتستان میں متاثرین کی تعداد 178 ہے اور دو کی موت ہوئی ہے، جب کہ دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 58 پہنچ گئی ہے اور مقبوضہ کشمیر میں اب تک 6 افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...