کرناٹکا میں کورونا کے بڑھتے معاملات؛ آج دوپہر تک 26 نئے کیسس؛ تعداد بڑھ کر ہوگئی 951، بیدر میں سب سے زیادہ 11 کیسس

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th May 2020, 12:58 PM | ساحلی خبریں |

بنگلور13مئی (ایس او نیوز) ریاست میں کورونا کے معاملات دن بدن بڑھتے جارہے ہیں، آج بدھ صبح 12 بجے کی بلٹین میں رپورٹ دی گئی ہے کہ کل شام سے آج صبح   تک کورونا کے 26نئے کیسس سامنے آئے ہیں جس کےساتھ ہی کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد  بڑھ کر 951 تک پہنچ گئی ہے۔

ریاست میں آج سب سے زیادہ  کورونا کے معاملات بیدر سے سامنےآئے ہیں جہاں17 سال یا اس سے کم عمر   چار بچوں  سمیت 11 کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، ہاسن میں 14سالہ لڑکی سمیت چار لوگوں کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے اسی طرح ضلع اُترکنڑا ، داونگیرے ،  کلبرگی اور بیجاپور میں دو۔ دو،  جنوبی کینرا ، بنگلور (شہر) اور  بلاری میں ایک ایک معاملات سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ   951 کورونا کے معاملات میں 442 افراد صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج بھی ہوچکےہیں، جبکہ 32 لوگوں کی جانیں تلف ہوئی ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کاگیری اور ہیگڈے کے اندرونی جھگڑے سے بی جے پی کو ہو سکتا ہے نقصان

پارلیمانی انتخابات  کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ضلع اتر کنڑا میں کانگریس اور بی جے پی کی تشہیری مہم رفتار پکڑتی جا رہی ہے اور اسی کے ساتھ ان پارٹیوں کے اندرونی اختلافات بھی دھیرے دھیرے منظر عام پر آنے لگے ہیں ۔

بھٹکل میں تنظیم کے زیراہتمام 30 اور 31 جنوری کو ہونے والا ووٹر آئی ڈی کیمپ منسوخ؛ تحصیلدار کی طرف سے نہیں ملی اجازت

انتخابی ضابطہ اخلاق لاگو ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے تحصیلدار کی طرف سے اجازت نہ د ئے جانے  کی وجہ سے قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم کی طرف سے کل30 مارچ اور پرسو  31  مارچ کو  منعقدہ دو روزہ ووٹر آئی ڈی کیمپ کینسل کردیا گیا ہے۔

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...