بنگلورو میں کورونا سے اموات میں اضافہ : حالات انتہائی سنگین، ایک ہی دن ادا کی گئیں 26مُردوں کی اجتماعی آخری رسومات

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st May 2021, 5:37 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بنگلورو:یکم مئی (ایس اؤ نیوز)بنگلورو میں کورونا وباء سے مرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ سیکڑوں افراد کی آخری رسومات کو ادا کرنا  ناممکن ہوتاجارہاہے۔ اموات کی کثرت اور آخری رسومات میں تاخیر سے عوام ایک عجیب  قسم کی کیفیت میں مبتلا دیکھے گئے  ہیں۔

حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے مرنے والوں کی آخری رسومات کو ادا کرنے کے لئے شہر کےنواحی علاقے تاورکیرے کے قریب عارضی شمشان گھاٹ کا قیام کیا ہے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی چتا ئیں جلائی جانے کے لئے مناسب انتظام کیا گیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  یہاں  جمعہ کو صرف ایک ہی دن میں 26 نعشوں  کی  اجتماعی طورپر چتا جلائی گئیں۔

شمشان گھاٹ پر  جب اجتماعی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں تو خاندان والے اور رشتہ دار دور ہی کھڑے ہوکر  نظار ہ کرنے پر مجبور تھے۔شہر میں اموات کی کثرت کو دیکھتے ہوئے عوام خوف وہراس اورپریشانی میں مبتلا ہیں۔ جبکہ  صدر مقام بنگلورو سے قریب والے عارضی شمشان گھاٹ پر مردے جلائے جارہے تھے تو رشتہ داروں کو ان کے قریب جانے کی بھی اجازت  نہیں دی جارہی تھی البتہ چند لوگ پی پی ای کٹ پہن کر آخری مرتبہ چہرہ دیکھنے پہنچے بھی تھے  تو شمشان گھاٹ پر بھی کچھ لوگ آخری رسومات کی ادائیگی کرنے کے دوران  مناظر  کو اپنے موبائیل میں قید کرتےہوئے دیکھے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...