بہار پر کورونا وائرس سے زیادہ آسمانی بجلی کا قہر، ایک ہفتہ میں 125 سے زائد ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | Published on 3rd July 2020, 11:06 PM | ملکی خبریں |

پٹنہ،3؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں اب تک جتنے لوگوں کی موت کورونا وبا سے نہیں ہوئی ہے، اس سے زیادہ اموات گزشتہ ایک ہفتہ میں آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ بہار میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 125 سے زیادہ لوگوں کی موت آسمانی بجلی کی زد میں آنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جمعرات کو ایک بار پھر بہار میں آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ سرزد ہوا جس میں 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔

بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ مختلف ضلعوں سے فون پر ملی خبر کے مطابق ریاست میں جمعرات کو آسمان سے بجلی گرنے سے 26 لوگوں کی موت ہو گئی۔ ان میں پٹنہ میں 6، مشرقی چمپارن میں 4، سمستی پور میں 7، کٹیہار میں 3، شیوہر اور مدھے پورہ میں 2-2 اور پورنیہ و مغربی چمپارن ضلع میں 1-1 افراد کی موت آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے ہو گئی۔

اس درمیان محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹے میں بہار میں زبردست بارش اور بجلی چمکنے کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے منگل کو بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 لوگوں کی موت ہو گئی تھی جب کہ 26 جون کو ریاست میں اسی طرح کے حادثہ میں 96 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔

یہاں قابل ذکر ہے کہ بہار میں کورونا وبا کی وجہ سے اتنی اموات نہیں ہوئیں جتنی کہ آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے محض ایک ہفتے میں ہو گئی ہیں۔ جہاں تک کورونا کے قہر کا سوال ہے تو بہار میں اب تک 10 ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کے انفیکشن میں اب تک مبتلا پائے گئے ہیں جن میں سے 78 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس سے صاف ہے کہ کورونا جیسی کسی وبا سے زیادہ بہار کے لوگوں کے لیے غریبی اور خط افلاس کی زندگی خطرناک ہے۔ ایسا اس لیے کیونکہ آسمانی بجلی کا شکار زیادہ تر غریب اور بے گھر لوگ ہی ہوتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...

الیکشن کمیشن نے کانگریسی لیڈر سرجے والا پر 48 گھنٹے کی لگائی پابندی

لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ منگل (16 اپریل 2024) کو، الیکشن کمیشن آف انڈیانے ان کی انتخابی مہم پر پابندی لگا دی ہے۔ کانگریس لیڈر کیخلاف یہ کارروائی بھاجپاکی رکن پارلیمنٹ ہیما مالنی کے بارے میں ان کے متنازعہ بیان پر کی گئی۔ ...