اب انگلش میڈیم کے سرکاری اسکول ؛ انگریزی میڈیم پڑھانے والے والدین کے لئے خوشخبری۔ ضلع شمالی کینرا میں ہوگا 26سرکاری انگلش میڈیم اسکولوں کا آغاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th April 2019, 8:46 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | اسپیشل رپورٹس |

کاروار29/اپریل(ایس اونیوز) سرکاری اسکولوں میں طلبہ کے داخلے میں کمی اور والدین کی طرف سے انگلش میڈیم اسکولوں میں اپنے بچوں کے داخلے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے اب سرکاری اسکولوں میں بھی انگلش میڈیم کی سہولت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

 نئے تعلیمی سال کے ساتھ ضلع شمالی کینرا کے سرسی اور کاروار جیسے 2تعلیمی اضلاع میں سے ہر ایک تعلیمی ضلع میں 13انگلش میڈیم اسکول قائم کیے جائیں گے۔ اس طرح شمالی کینرا ضلع میں کل 26مقامات پراسکولوں میں کنڑا میڈیم کے اسکولوں میں انگلش میڈیم کی بھی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس اسکیم کے تعلق سے گزشتہ بجٹ میں حکومت کی طرف سے اعلان بھی کیا گیا تھا۔فی الحال ہر اسمبلی حلقے میں 3مقامات پرسرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم کی سہولت دستیاب رہے گی۔ حالانکہ کنڑا حامی تنظیموں کی طرف سے اس اسکیم کی سخت مخالفت ہورہی ہے، لیکن حکومت نے سرکاری اسکولوں میں طلبہ کی تعداد کو بڑھانے کے لئے اس منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 پہلی جماعت سے انگلش میڈیم:    موصولہ تفصیلات کے مطابق اسی سال جون سے منتخب کنڑا اسکولوں میں ہی انگلش میڈیم کا شعبہ شروع ہوگا اورپہلی جماعت سے داخلے کیے جائیں گے۔انگلش میڈیم میں پڑھانے لائق اساتذہ کی موجودگی، قریب میں ہائی اسکول واقع ہونے اور بنیادی سہولتیں اور ضروری عملہ پہلے سے موجود رہنے جیسے نکات کو ذہن میں رکھتے ہوئے انگلش میڈیم شعبے کے لئے اسکولوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔انگلش میڈیم میں پڑھانے کے لئے ضروری اسٹاف کی تقرری کا عمل بھی شروع کیا گیا ہے۔فی الحال چونکہ پہلی جماعت میں داخلہ شروع کیا جارہا ہے، اس لئے اسکولوں میں انگریزی مضمون پڑھانے والے ٹیچر کو ہی اس کلاس کی ذمہ داری دی جائے گی۔اس کے بعد بتدریج ضروری اسٹاف کی بھرتی کی جائے گی۔

 سرسی تعلیمی ضلع کے ڈی ڈی پی آئی دیواکر شیٹی نے بتایا کہ جن سرکاری اسکولوں میں انگلش میڈیم کا شعبہ شروع کرنا ہے اس کی فہرست بناکر محکمہ کو بھیج دی گئی ہے۔ جلد ہی اس کی منظوری ملنے کی امید ہے۔ اسی طرح کاروار تعلیمی ضلع کے ڈی ڈی پی آئی کے منجوناتھ نے بتایا کہ انگریزی میڈیم کی کلاس شروع کرنے کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ امسال پہلی جماعت سے داخلے شروع ہونے والے ہیں۔اس لئے سرکاری ہائیر پرائمری اسکولوں کے علاوہ کرناٹکا پبلک اسکولوں میں کے جی سے کلاسس شروع کرنے کے امکانات ہیں۔

 مخالفت زوروں پر:    ریاست بھر میں حکومت کی طرف سے 1000انگلش میڈیم اسکول قائم کرنے کا جو منصوبہ بنایا گیا ہے، ادبی ا ور سیاسی محاذ پر  اس کی مخالفت بڑے زرور وشور سے کی گئی تھی۔ مخالفین کا کہنا تھا کہ مادری زبان اور ثقافت پر اس کے منفی اثرات پڑیں گے۔اس لئے حکومت سے اس اسکیم کو واپس لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔جبکہ حکومت نے یہ موقف اپنایا ہے کہ بچوں کو سرکاری اسکولوں کی طرف راغب کرنے کے لئے یہ اقدام ضروری ہے۔اور بدلتے ہوئے حالات کے ساتھ چلنے اور اس کے تقاضے پورے کرنے کے لئے اس قسم کا فیصلہ نہایت ضروری ہے۔حکومت کا کہناتھا کہ کنڑا اسکولوں کو بند کرنے کی جو نوبت آگئی ہے، اس کے پیش نظر اسکولوں کو بند کرنے کے بجائے وہاں پر انگلش میڈیم کی سہولت فراہم کرکے اسکولوں کو باقی رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انگریزی میڈیم کی کلاس چونکہ پہلی جماعت سے شروع ہورہی ہے، اس لئے جو طلبہ ان اسکولوں میں پہلے سے کنڑا میڈیم میں زیر تعلیم ہیں ان کو اُسی میڈیم سے اپنی تعلیم جاری رکھنی پڑے گی۔

 کہاں کہاں ہونگے انگلش میڈیم اسکول؟:     کاروار تعلیمی ضلع کے تحت آنے والے سرکاری ہائیر پرائمری اسکول بئیلور(بھٹکل)، سرکاری ہائیر پرائمری اسکول گورٹے اورسرکاری ہائیر پرائمری آر ایم ایس اے ترقی شدہ اسکول (بھٹکل)، سرکاری ہائیر پرائمری اسکول تیرنامکّی (بھٹکل)، سرکاری ہائیر پرائمری اسکول چیتّار(بھٹکل)، سرکاری ماڈل ہائیر پرائمری اسکول منکی(ہوناور)، سرکاری ہائیر پرائمری اسکول اگسور (انکولہ)،سرکاری ہائی اسکول اورکے جی ایس کاروار/سرکاری ہائیر پرائمری اسکول بازار، سرکاری ہائیر پرائمری اسکول شیرواڈ (کاروار)، سرکاری ہائی اسکول آمدلّی (کاروار)، سرکاری ہائیر پرائمری   اسکول اگناشینی (کمٹہ)، گوکرن نمبر2/سرکاری ہائیر پرائمری اسکول اور ناڈو ماستی سرکاری ہائی اسکول (کمٹہ)، سرکاری ماڈل ہائیر پرائمری اسکول (کمٹہ)،  سرکاری ہائی اسکول سنتے گولی (کمٹہ) میں امسال انگلش میڈیم کا شعبہ شروع کیا جائے گا۔

 سرسی تعلیمی ضلع کے تحت ایم ایل اے ماڈل سرکای ہائیر پرائمری اسکول(ہلیال)، سرکای ہائیر پرائمری اسکول اور سرکای ہائی اسکول بی کے ہلّی(ہلیال)، سرکای ہائیر پرائمری اسکول تیرگاؤں (ہلیال)، سرکای ہائیر پرائمری اسکول نمبر2 ہلیال، سرکاری ہائی اسکول مورکاواڈ (ہلیال)، سرکاری پی یو کالج ہلگیری (سداپور)، سرکای ہائیر پرائمری اسکول بیلور (سداپور)، سرکای ہائیر پرائمری اسکول اور سرکاری اردو ہائی اسکول بنواسی (سرسی)، ایم ایل اے ماڈل سرکای ہائیر پرائمری اسکول سرسی، سرکای ہائیر پرائمری اسکول چیگلّی (منڈگوڈ)،  سرکای ہائیر پرائمری اسکول ملگی (منڈگوڈ)،  سرکای ہائیر پرائمری اسکول منڈگوڈ، سرکای ہائیر پرائمری اسکول کیروتّی (یلاپور) میں انگریز میڈیم کی کلاسس کا آغاز ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بھٹکل سنڈے مارکیٹ: بیوپاریوں کا سڑک پر قبضہ - ٹریفک کے لئے بڑا مسئلہ 

شہر بڑا ہو یا چھوٹا قصبہ ہفتہ واری مارکیٹ عوام کی ایک اہم ضرورت ہوتی ہے، جہاں آس پاس کے گاوں، قریوں سے آنے والے کسانوں کو مناسب داموں پر روزمرہ ضرورت کی چیزیں اور خاص کرکے ترکاری ، پھل فروٹ جیسی زرعی پیدوار فروخت کرنے اور عوام کو سستے داموں پر اسے خریدنے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے ...

نئی زندگی چاہتا ہے بھٹکل کا صدیوں پرانا 'جمبور مٹھ تالاب'

بھٹکل کے اسار کیری، سونارکیری، بندر روڈ، ڈارنٹا سمیت کئی دیگر علاقوں کے لئے قدیم زمانے سے پینے اور استعمال کے صاف ستھرے پانی کا ایک اہم ذریعہ رہنے والے 'جمبور مٹھ تالاب' میں کچرے اور مٹی کے ڈھیر کی وجہ سے پانی کی مقدار بالکل کم ہوتی جا رہی ہے اور افسران کی بے توجہی کی وجہ سے پانی ...

بڑھتی نفرت کم ہوتی جمہوریت  ........ ڈاکٹر مظفر حسین غزالی

ملک میں عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے والا ہے ۔ انتخابی کمیشن الیکشن کی تاریخوں کے اعلان سے قبل تیاریوں میں مصروف ہے ۔ ملک میں کتنے ووٹرز ہیں، پچھلی بار سے اس بار کتنے نئے ووٹرز شامل ہوئے، نوجوان ووٹرز کی تعداد کتنی ہے، ایسے تمام اعداد و شمار آرہے ہیں ۔ سیاسی جماعتیں ...

مالی فراڈ کا نیا گھوٹالہ : "پِگ بُوچرنگ" - گزشتہ ایک سال میں 66 فیصد ہندوستانی ہوئے فریب کاری کا شکار۔۔۔۔۔۔۔(ایک تحقیقاتی رپورٹ)

ایکسپوژر مینجمنٹ کمپنی 'ٹینیبل' نے ایک نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلے سال تقریباً دو تہائی (66 فیصد) ہندوستانی افراد آن لائن ڈیٹنگ یا رومانس اسکینڈل کا شکار ہوئے ہیں، جن میں سے 81 فیصد کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلمان ہونا اب اس ملک میں گناہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔از: ظفر آغا

انہدام اب ایک ’فیشن‘ بنتا جا رہا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے بلکہ یہ مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کا بیان ہے۔ بے شک مکان ہو یا دوکان ہو، ان کو بلڈوزر کے ذریعہ ڈھا دینا اب بی جے پی حکومت کے لیے ایک فیشن بن چکا ہے۔ لیکن عموماً اس فیشن کا نشانہ مسلم اقلیتی طبقہ ہی بنتا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال ...

کیا وزیرمنکال وئیدیا اندھوں کے شہر میں آئینے بیچ رہے ہیں ؟ بھٹکل کے مسلمان قابل ستائش ۔۔۔۔۔ (کراولی منجاو کی خصوصی رپورٹ)

ضلع نگراں کاروزیر منکال وئیدیا کا کہنا ہے کہ کاروار میں ہر سال منعقد ہونےو الے کراولی اتسوا میں دیری اس لئے ہورہی ہے کہ  وزیرا علیٰ کا وقت طئے نہیں ہورہاہے۔ جب کہ  ضلع نگراں کار وزیر اس سے پہلے بھی آئی آر بی شاہراہ کی جدوجہد کےلئے عوامی تعاون حاصل نہیں ہونے کا بہانہ بتاتے ہوئے ...