بھٹکل: کل جمعرات سے شروع ہورہا ہے کامن انٹرنس ٹیسٹ CET امتحان؛ طلبہ پہلی بار بھٹکل میں ہی دے سکیں گے امتحان

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 29th July 2020, 11:53 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 29 جولائی (ایس او نیوز) کل جمعرات سے کامن انٹرنس ٹیسٹ CET امتحانات شروع ہورہے ہیں اور بھٹکل کے طلبہ کے لئے مسرت کی بات یہ ہے امسال بھٹکل کے طلبہ کو انٹرنس امتحان کے لئے کمٹہ یا کہیں اور   جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس بار پہلی مرتبہ بھٹکل انجمن پی یو کالج  میں ہی  انٹرنس ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

انٹرنس ٹیسٹ میں پورے بھٹکل تعلقہ سے 253 طلبہ امتحان میں شریک ہوں گے اور یہ امتحان انجمن پی یو کالج میں ہوں گے۔ امتحان صبح 10:30 بجے شرو ع ہوں گے، جبکہ  دوپہر کے امتحانات 2:30 بجے شروع ہوں گے۔

انجمن پرنسپال محمد یوسف کولا نے بتایا کہ طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ امتحان شروع ہونے سے  دو گھنٹہ پہلے  ہی امتحان گاہ پہنچے کیونکہ تمام طلبہ کی  امتحان گاہ میں داخل ہونے سے پہلے   تھرمل اسکیننگ کی جائے گی۔ انہوں نے تمام طلبہ سے درخواست کی کہ وہ ماسک پہن کر آئیں، ساتھ ساتھ گھر سے ہی  اپنے ساتھ پانی  بوتل اور  ٹفن وغیرہ  بھی لے کر آئیں۔

کورونا وباء کو دیکھتے ہوئے ہر  امتحان  گاہ  میں صرف 24 طلبہ کو بٹھانے کا انتظام کیا گیا ہے  تاکہ سماجی فاصلہ کو برقرار رکھا جاسکے۔ یوسف کولا نے بتایا کہ  کل جمعرات کو شروع ہونے والے امتحانات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، تمام امتحانی کمروں میں دوائیوں کا چھڑکاو بھی کیا جاچکا ہے۔ مزید کہا کہ  اگر کسی  اسٹوڈینٹ میں کوویڈ کی کوئی علامت پائی جاتی ہے تو اُن کے لئے  علیحدہ کمروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ  نقل نویسی کو روکنے کے لئے فلائنگ اسکواڈ  بھی چکر لگاتے رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...