بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 25 لوگوں کی موت

Source: S.O. News Service | Published on 5th July 2020, 10:55 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

پٹنہ،4؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) بہار میں بجلی گرنے سے ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں رہااور وہاں بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعدادکورونا وباسےہونے والی ہلاکتوں کا مقابلہ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ بہار میں سنیچر کو بجلی گرنے سے 25لوگوں کی موت ہوگئی۔بھوجپور میں نو، سارن میں پانچ، کیمور میں تین، روہتاس،پٹنہ اور جہان آباد میں دو دو اور سہرسہ اور بکسر میں ایک ایک شخص کی بجلی گرنے سے موت ہوئی ہے۔

چھپرہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق سارن ضلع کے گورا پولیس آوٹ پوسٹ علاقہ کے نیتھوا گاوں کے باشندہ امریکہ سنگھ کا 35سالہ بیٹا چندن کمار سنگھ، مڑورا تھانہ علاقہ کے نرہر پور گاوں میں رہنے والے منشی ساہ کی 30سالہ بیوی سونا دیوی، ترینا تھانہ علاقہ کے ڈیوری تخت گاوں کے باشندہ امریکہ رام کا 24سالہ بیٹا مہندر رام، بھیلدی تھانہ علاقہ کے پچروکھی گاوں کا باشندہ 48سالہ راجندر مانجھی اور جگناتھ پوری گاوں کی رہنے والی بھاگمنی دیوی (50) کی بجلی گرنے سے موت ہوگئی۔

آرا سے موصولہ اطلاع کے مطابق بھوجپور ضلع کے اونت نگھر تھانہ لاقہ کے بیلاور گاوں میں بجلی گرنے کے واقعہ میں رجنیش رائے، بوچون پاسوان اور ایک دیگر کی موت ہوگئی۔ وہیں مفصل تھانہ علاقہ کے چند گاوں میں بجلی گرنے سے انجے کمار ساہ کی موت ہوگئی۔ کسمہا ٹولہ گاوں کے باشندے ابھیشیک کمار عرف بٹو، کھیڑی گاوں کا باشندہ پندرہ سالہ منیش کمار اور بگھنگاواں میں رہنے والے امرجیت یادو کی بجلی گرنے سے جھلس کر موت ہوگئی۔ ضلع میں دو دیگر کی بھی بجلی گرنے سے موت کی رپورٹ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔