بھٹکل کے دیہی علاقوں میں پھر کورونا پوزیٹیو کے معاملات؛ اُترکنڑا میں کورونا کا ہندسہ پھر پہنچا سو کے پار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th July 2020, 11:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24 جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کے دیہاتی علاقوں میں کورونا کے بڑھتے معاملات سے دیہی علاقوں میں رہنے والوں میں خوف وہراس بڑھتی جارہی ہے۔ آج جمعہ کو بھی  دیہی علاقوں میں کورونا پوزیٹیو کے  کیسس سامنے آئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق آج جمعہ کو بھٹکل میں 24 کورونا پوزیٹیو معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جس میں  مُٹھلی سے 4، شرالی سے 3،  بیلکے ،  منڈلی اور آزاد نگر سے 2،  2،  کارگیدے،  ساگر روڈ ڈی پی کالونی ، ہیبلے ،  گورٹے، بیلنی،  پورورگا، ہندو نگر ، قدوائی روڈ سے ایک ایک، اسی طرح مضافاتی پولس تھانہ کے دو اہلکاروں کی رپورٹ بھی پوزیٹیو آئی ہے۔

بھٹکل سے 24 معاملات کے ساتھ ساتھ  آج کمٹہ سے 30، سرسی سے 23، ہلیال سے 14، ہوناور اور سداپور سے 4، 4، جوئیڈا سے 2 اور انکولہ سے ایک کی رپورٹ پوزیٹو آئی ہے۔ اس طرح ضلع شمالی کینرا میں آج کورونا پوزیٹیو کے جملہ 102 معاملے درج کئے گئے ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کورنا پوزیٹیو کے بڑھتے معاملات کے دوران آج ہلیال سے 15، انکولہ سے 15، کمٹہ سے 12، ہوناور سے 5 ،  کاروار سے 4 اور سرسی ، سداپور سے ایک ایک   یعنی جملہ 53 لوگ صحت یاب ہوکر گھر بھی بھیجے گئے ہیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی