ایران میں کورونا وائرس کے 25 نئے معاملے، نائب صدر بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئی

Source: S.O. News Service | Published on 28th February 2020, 10:30 PM | عالمی خبریں |

تہران،28/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) ایران میں جمعہ کی صبح تک کورونا وائرس سے متاثر 270 مریضوں میں سے 26 کی موت ہو گئی جبکہ ایک نائب صدر بھی کورونا وائرس کی زد میں آ گئی ہیں۔ ملک میں پہلی بار نماز جمعہ کے اجتماعات کو منسوخ کرنا پڑا۔ حکومت سے ملنے والے اشارون کے مطابق آئندہ دنوں میں ایک سے زیادہ مذہبی مقامات کو بھی غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھا جاسکتا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے 12 نائب صدور میں سے ایک کو 27 فروری کی شب کورونا وائرس نے اپنی زد میں لیا۔ خواتین اور خاندانی امور کی نائب صدر معصومہ ابتکار (59) کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ انہیں وضع کردہ عالمی معیارات کے مطابق علاج کے لیےقرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے۔

کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے بظاہر ایران چوتھے نمبر پر ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہاں لوگوں پر بڑی تیزی سے یہ وائرس حملہ آور ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد آج بڑھ کر بڑھ کر 83 ہزار 389 ہوگئی ہے جس میں مسلسل اضافے کا اندیشہ بدستور برقرار ہے۔

ابھی پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران بھی دنیا بھر میں مزید ایک ہزار لوگ اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور ایران میں 25 نئے کیس منظر عام پر آئے ہیں۔ چین میں اس دوران سات لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ حکومت نے حفظ ما تقدم کے تحت قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں سمیت ثقافتی اداروں کو بھی غیر معینہ مدت کے لئے بند کردیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔