لبنان میں اسرائیلی فضائی حملوں سے 25 افراد ہلاک، 32 زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 6th November 2024, 5:57 PM | عالمی خبریں |

بیروت، 6/نومبر (ایس او نیوز /ایجنسی) لبنان کے مختلف حصوں میں منگل کے روز اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ لبنان کے چوف ضلع میں بارجا میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں 15 افراد فوت ہو گئے۔

سول ڈیفنس کی ٹیمیں اب بھی ملبے میں دبے لوگوں کو تلاش کر رہی ہیں۔ بعلبیک میں تالیہ کی میونسپلٹی ، بعلبیک-

ہرمل گورنمنریٹ کے ساتھ ہی جنوبی اور مشرقی لبنان کے قصبوں اور گاؤوں میں اسرائیلی حملوں کی وجہ سے اضافی جانی نقصان ہوا۔

اس کے علاوہ لبنان اور شام کے درمیان مسنا جدیت یابوس بارڈر کراسنگ پر ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

دریں اثناء حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے مقبوضہ گولان میں اسرائیل کی 810 ویں ہرمون بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر مالی گولانی بیرک پر راکٹ فائر کیے۔ کئی اسرائیلی شہروں میں اسرائیلی فورسز پر بھی راکٹوں سے حملے کیے گئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیل-حزب اللہ تنازعہ کے آغاز کے بعد سے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 3,013 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ زخمیوں کی تعداد 13,553 تک پہنچ گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

شام میں تختہ پلٹ پر خامنہ ای کا ردعمل، اسرائیل اور امریکہ پر سازش کا الزام

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شام میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے پر پہلی بار اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ شام میں حکومت کی تبدیلی امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ سازش کا نتیجہ ہے۔ خامنہ ای نے کہا کہ ’’یہ بات واضح ہے کہ شام میں ہونے والے ...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کی صورتحال پرطلب کی ہنگامی میٹنگ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں بغاوت کے بعد پیدا ہوئے حالات کے پیش نظر آج ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سے متعلق اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

شام میں تمام ہندوستانی محفوظ، سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے: وزارت خارجہ

دارالحکومت دمشق میں ہندوستانی سفارت خانے کی کارروائیاں شام کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے دوران معمول کے مطابق جاری ہیں۔ سفارت خانہ تمام ہندوستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنا رہا ہے۔ مزید یہ کہ سفارت خانہ شام کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر شہریوں کی ...

شام میں بشار الاسد کی حکومت کا خاتمہ، عبوری حکومت کا اعلان

"آج اتوار، 8 دسمبر 2024 کو شام کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ آیا جب صدر بشار الاسد کی 24 سالہ حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔ مسلح دھڑوں کی مسلسل پیش قدمی اور حمص جیسے اہم شہروں پر قبضے کے بعد بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔ شامی عوام نے اس تاریخی لمحے کو جشن کے طور پر منایا، اور ...

'ڈالر کے خلاف کوئی نئی کرنسی نہیں بنائیں گے'، جئے شنکر کا ٹرمپ کی 100 فیصد ٹیرف کی وارننگ پر ردعمل

وزیر خارجہ ایس جئے شنکر نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان کا ڈالر کو کمزور کرنے یا اس کے خلاف کوئی نئی کرنسی بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ٹرمپ نے برکس ممالک سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ڈالر کے خلاف کسی نئی کرنسی کی تشکیل یا ...

'شام کی جنگ میں مداخلت سے گریز کریں گے'، ٹرمپ کا افراتفری پر بیان

شام میں تیزی سے پیش قدمی کرنے والی باغی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دارالحکومت دمشق کو محاصرے میں لینا شروع کر دیا ہے۔ اس دوران، امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اس تنازع میں "دخل اندازی سے گریز کرنا چاہیے"۔