یوپی کے 8 تعلیمی اداروں سمیت ملک کی 24 یونیورسٹیوں کو وزیر تعلیم نے قرار دیا فرضی !

Source: S.O. News Service | Published on 3rd August 2021, 5:16 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی، 3؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  اُترپردیش کے 8 تعلیمی اداروں سمیت ملک کی 24 یونیورسٹیوں کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے  فرضی قرار دیا ہے ۔پردھان نے لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے 24 خود ساختہ اداروں کو فرضی قرار دیا ہےجن  میں سے دو اداروں کو اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب بھی  پایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا، والدین، عام شہریوں اور الیکٹرانک اور  پرنٹ میڈیا کے توسط سے موصول ہونے والی شکایتوں کی بنیاد پر یو جی سی نے 24 خود ساختہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کو فرضی یونیورسٹی قرار دیا ہے۔

دھرمیندر پردھان نے کہا ’’اس کے علاوہ بھارتیہ شکشا پریشد لکھنؤ، یوپی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پلاننگ منیجمنٹ (آئی آئی پی ایم) قطب انکلیو، نئی دہلی کو بھی یو جی سی قانون 1956 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا  ہے۔ ان دونوں اداروں کے معاملے عدالت میں زیر غور ہیں۔‘‘

دھرمیندر پردھان نے بتایا کہ اتر پردیش میں سب سے زیادہ 8 یونیورسٹیاں فرضی قرار دی گئی ہیں۔ یوپی میں وارانسی کی وارانسی سنسکرت یونیورسٹی، مہیلا گرام ودیا پیٹھ، الہ آباد، گاندھی ہندی ودیا پیٹھ، الہ آباد؛ نیشنل یونیورسٹی آف الیکٹرو کمپلیکس ہومیوپیتھی، کانپور؛ نیتا جی سبھاش چندر بوس اوپن یونیورسٹی، علی گڑھ؛ اتر پردیش یونیورسٹی، متھرا؛ مہارانا پرتاپ شکشا نکیتن یونیورسٹی، پرتاپ گڑھ اور اندرپرستھ شکشا پریشد نوئیڈا فرضی قرار دیئے گئے ہیں۔

دہلی کے فرضی قرار دیئے گئے اداروں میں کمرشل یونیورسٹی لمیٹڈ، یونائیٹڈ نیشنز یونیورسٹی، پروفیشنل یونیورسٹی، اے ڈی آر سینٹرل جوڈیشل یونیورسٹی، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ انجینئرنگ، وشواکرما اوپن یونیورسٹی فار سیلف ایمپلائیمنٹ اور اسپریچوئل یونیورسٹی شامل  ہیں۔

اڈیشہ اور مغربی بنگال میں دو دو ایسی یونیورسٹیاں ہیں، جوکہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف الٹرنیٹیو میڈیسن، کولکاتا اور انسٹی ٹیوٹ آف الٹرنیٹیو میڈیسن اینڈ ریسرچ، کولکاتا ہیں۔ اس کے ساتھ نوبھارت شکشا پریشد، رورکیلا اور نارتھ اوڈیشہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی ہیں۔

فرضی یا غیر تسلیم شدہ یونیورسٹیوں کے خلاف یو جی سی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیل سے اطلاع فراہم کرتے ہوئے پردھان نے کہا، ’’یو جی سی نے ہندی اور انگریزی کے قومی اخباروں میں فرضی یونیورسٹیوں / اداروں کے تعلق سے عوامی نوٹس جاری کئے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا، ’’کمیشن نے ریاستوں کے چیف سکریٹریوں، تعلیمی سکریٹریوں اور پرنسپل سکریٹریوں کو اپنے دائرہ اختیار میں واقع ایسی یونیورسٹیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے مکتوب ارسال کئے ہیں۔‘‘

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...