کرناٹک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 600 کے قریب ۔ بنگلورو میں کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ، منڈیا میں 8 نئے معاملات کے بعد ضلع کو ریڈ زون قرار دیدیا گیا

Source: S.O. News Service | Published on 2nd May 2020, 12:31 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍مئی (ایس او نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک میں کورونا وائرس کے 24 نئے معاملہ سامنے آئے ہیں۔محکمہ صحت و خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کی شام جاری اعداد و شمار کے مطابق کرناٹک میں اب کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 600 کے قریب تک پہنچ چکی ہے۔ جمعہ کے روز سامنے آنے والے 24 نئے معاملات کے بعد اب کرناٹک میں جملہ متاثرین کی تعداد 589 تک پہنچ چکی ہے۔ مہلوکین کی تعداد 21 ہوگئی ۔ صحت یاب افراد کی تعداد 251 تک پہنچ گئی ۔

منڈیا ضلع میں 8 نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے ملولی اور کے آر پیٹ کے معاملات شامل ہیں۔ داونگیرے میں 6 معاملات سامنے آئے ہیں بیلگاوی ضلع کے رائے باغ میں 3 معاملات سامنے آئے ہیں، وجئے پورا اورچکبالاپور اور ہبلی دھارواڑ میں ایک ، ایک اور دکشن کنڑا ضلع میں 2 معاملات سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کے روز شہر بنگلورو سے کورونا وائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔

اس دوران ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلورو میں کورونا وائرس کے نئے معاملات جس تیزی سے سامنے آرہے ہیں ان کی روک تھام کے لئے اگر سختی سے قدم نہیں اٹھائے گئے تو یہ خطرہ ہے کہ شہر میں متاثرین کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہوسکتا ہے۔ موجود صورتحال کو بنیاد بنا کر ماہرین کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں اگر نرمی کا رجحان برقرار رہا تو ممکن ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک صرف شہر بنگلورو میں متاثرین کی تعداد 4800 تک پہنچ سکتی ہے۔بنگلورو کے ضلعی انتظامیہ نے شہر میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ جو اعداد شمار تیار کئے ہیں ان میں یہ بتایا گیا ہے کہ شہر میں لوگوں کے باہر نکلنے کا سلسلہ جاری رہا تو یہ اندیشہ ہے کہ بنگلورو میں متاثرین کی تعداد بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے۔بنگلورو میں متاثرین کی تعداد 141 ہے ان میں سے زیادہ تر کا تعلق پادرائن پورہ، ہونگاسندرا اور دیپا نجلی نگر سے ہے۔ شہر کے باقی علاقوں سے اب تک اکا دکا معاملات ہی سامنے آئے ہیں۔

اس دوران بی بی ایم پی کی طرف سے جن افراد کی رینڈم ٹیسٹ لیا گیا ان میں سے جن کا نتیجہ بھی نگیٹیو رہا ان تمام کو گھر بھیج دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے بعض حلقوں میں اس پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ بنگلورو میں فی الوقت 4000 سے زائد ایسے افراد کو کوارنٹائن کیا گیا ہے جو متاثرین کے اولین ربط میں رہے ان تمام کی نگرانی کے لئے جہاں 2 ہزار سے زائد ڈاکٹرس درکار ہیں بنگلورو میں ان کے لئے صرف 310 ڈاکٹرس موجود ہیں ۔

شہر میں جن علاقوں میں کورونا وائرس کے تازہ معاملا سامنے آئے ہیں وہاں نگرانی کے لئے 1078 کا نسٹیبلوں کی ضرورت ہے لیکن صرف 107 دستیاب ہیں۔ 699 ڈاٹاانٹری آپریٹرس کی ضرورت ہے لیکن صرف 20 دستیاب ہیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ کورونا وائرس کے متاثرین کے علاج کے لئے نجی اسپتالوں میں بر سر خدمت ڈاکٹرس اور دیگر طبی عملہ کو استعمال میں لا یا جائے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...