دو خوفناک سڑک حادثات یوپی میں 24اور ایم پی میں 6/مزدور ہلاک، 100سے زیادہ زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 17th May 2020, 10:26 AM | ملکی خبریں |

لکھنؤ،بھوپال،17؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) لاک ڈاؤن کے باعث پیدا شدہ انسانی المیہ میں بھوک اور نقل مکانی کی چیخ و پکار کے ساتھ جب مہاجرمزدوروں کی حادثاتی موت کی خبریں سماعت سے ٹکراتی ہیں، تو ’اچھے دنوں‘ کے وعدے یاد آنے لگتے ہیں - ان مزدوروں کی قسمت میں بیچارگی ہی لکھی ہے، کبھی یہ ٹرین کے ٹریک کے نیچے کچلے جاتے ہیں، تو کبھی روڈ ویز کی بس انہیں کچل کر آگے بڑھ جاتی ہے، تو کبھی ان مزدوروں کا ٹرک ہی دوسرے ٹرک سے ٹکرا جاتا ہے، جس کے باعث وہ حادثاتی طورپر ہلاک ہوجاتے ہیں -آج صبح یوپی کے اوریا او رایم پی کے ساگر - مہاراشٹر ہائی وے پرچھین والا تھانہ حلقہ کے تحت نیوار گھاٹی سے خبریں ملیں کہ علی الترتیب اوریا میں 24/اور چھین والا میں 6مزدور سڑک حادثہ کے باعث ہلاک ہوگئے، جس سے ہلاک شدہ مزدوروں کی تعداد31/ہوگئی - موصولہ اطلاع کے مطابق یوپی کے اوریا ضلع میں مہاجر مزدور ایک حادثے کا شکار ہو گئے، جس میں 24 مزدوروں کی المناک موت ہو گئی-خیال رہے کہ ٹرک میں سوار یہ مزدور ہریانہ اور راجستھان سے اپنے آبائی وطن نقل مکانی کر رہے تھے- اس حادثہ میں عمومی طور پر مزدور مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور بہار کے تھے، اور یہی مزدور حادثہ کے شکار ہوئے ہیں - اس المناک حادثہ پر پی ایم مودی،کانگریس کی صدر سونیا گاندھی اور لیڈر راہل گاندھی سمیت متعدد لیڈروں نے اظہارِ ا فسوس کیا ہے-

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...