گجرات: کیمیکل فیکٹری میں زبردست دھماکے کے بعد آتشزدگی، 24 افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 23rd February 2021, 8:59 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھروچ،23؍فروری(ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات کے ضلع بھروچ میں جھگڑیا کے نزدیک کیمیکل تیار کرنے والی ایک فیکٹری میں آج صبح ہوئے دھماکے اور اس کے بعد لگی آگ سے 24 سے زائد ورکر زخمی ہوگئے۔ الصبح دو بجے یو پی ایل 5 کیمیکل فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا تھا اس کی آواز آس پاس کے تقریبا ً10 کلو میٹر تک سنائی دی۔

اس واقعہ میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو انکلیشور اور وڈودرا کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ کچھ متاثرین زیر علاج ہیں جبکہ دیگر کو معائنہ کے بعد چھٹی دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیاں بھیجی گئیں اور صبح کے تقریباً ساڑھے چھ بجے قابو پالیا گیا۔ عہدیدار نے بتایا کہ یونٹ کے احاطہ انتہائی گرم ہو جانے کی وجہ سے ریسکیو کاموں میں مصرفف لوگ فیکٹری کے اندر نہیں جا سکے، لیکن وہ اب اندر جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کسانوں کو ہراساں کرکے اقتدار میں ٹکنا مشکل:اکھلیش یادو

حکومت کا جو کسانوں کے ساتھ رویہ ہےاس کو لے کر غصہ بڑھتا جارہا ہے۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادونے اس تعلق سے کہا ہےکہ مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ کسانوں کو ہراساں کرکے کوئی اقتدار میں نہیں ٹک سکتا۔

ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی، 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نےاعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے-

ملاپورم لوک سبھا ضمنی الیکشن: ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ایس ڈی پی آئی امیدوار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا  (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے ملاپورم میں  منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ملاپورم لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔

بنگال انتخابات: 42 مسلمانوں سمیت ٹی ایم سی کی 291 امیدواروں کی فہرست جاری

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ اپنے روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر شوبھن دیب چٹوپادھیائے انتخاب لڑیں گے۔

منڈیا میں پارک لاری سے تیز رفتار کار کی ٹکر؛ موقع پر ہی چار کی موت

سڑک کنارے پارک کی ہوئی لاری سے تیزرفتار کار کی ٹکر سے کار پر سوار چار لوگوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ حادثہ سنیچر کی اولین ساعتوں میں منڈیا ضلع کے مدّور تعلقہ کے کوپّا سرکل کے قریب  بنگلور۔میسور نیشنل ہائی وے پر پیش آیا۔

ممتا بنرجی نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی، 42 مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نےاعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے-