ممکنہ کووڈ کی تیسری لہر سے نمٹنے24گھنٹے ویکسی نیشن سنٹر کا آغاز

Source: S.O. News Service | Published on 6th January 2022, 11:01 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 6؍جنوری (ایس او نیوز) کووڈ کی ممکنہ تیسری لہر سے نمٹنے احتیاطی طور پر 24گھنٹے کووڈ ویکسیی نیشن سنٹرکا شہر میں آغازکیا گیاہے۔ ریاستی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن نے سبرا منیا نگر اور ویالی کاول کے نئے سٹی پرائمری ہیلتھ سنٹرز اور کے سی جنرل اسپتال ملیشورم کے سامنے سرکاری اسکول کے احاطہ میں 24 گھنٹے کووڈ ویکسی نیشن سنٹر زکا افتتاح کیا۔

اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15سے18سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین دینے کا آغاز کیا گیا ہے۔ساتھ ساتھ طبی کارکنوں اور 60سال زیادہ عمر کے افراد اور مختلف امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز دیا جائے گا، جس کے لئے ڈاکٹروں،طبی عملہ اور ادویات کو تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں گذشتہ چند دنوں سے کووڈ معا ملات میں اضافہ کو کووڈ کی تیسری لہر نہیں کہا جاسکتا۔اس سلسلہ میں انتظار کیا جا ئے گا تا ہم حکومت نے تیسری لہر سے نمٹنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ کاڑو ملیشور، سبرامنیا نگر وارڈ میں سٹی ہیلتھ سنٹر کا آغاز کیا گیا ہے اور طبی خدمات کے لئے عارضی عمارت میں یو پی ایچ ڈی کا آغاز کیا گیا ہے۔ بی بی ایم پی ویسٹ زون کے جوائنٹ کمشنر شیوسوامی نے کہا کہ سٹی پرائمری ہیلتھ مراکم کی نئی عمارتوں کی تعمیر کے لئے منصوبہ تیار ہے،جلد ہی تعمیری کام شروع کیا جا ئے گا۔

انہوں نے بتا یا کہ ہیلتھ سنٹر میں ایم بی بی ایس ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہر دن دستیاب ہوگااور آنے والے دنوں میں لیبا ریٹری، ایکسرے، ڈینٹل سرویسز،آنکھوں اور ریٹینا کی جانچ،فزیو تھیراپی،ویکسین سنٹر اور ماہر ڈاکٹروں کے ورچیول کلینک نئی عماتوں میں فراہم ہوں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...