کورونا: حالات تشویشناک، تریپورہ میں بی ایس ایف کے مزید 24 جوان پازیٹو

Source: S.O. News Service | Published on 8th May 2020, 8:51 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اگرتلا،8؍مئی(ایس او نیوز؍ایجنسی) تریپورہ میں بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی 86 ویں بٹالین کے مزید 24 جوانوں کے مہلک کورونا وائرس’ کوڈ 19‘ سے متاثر پائے جانے کے بعد ریاست میں اس وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 86 ہوگئی۔ ریاست کے وزیر اعلی بپلب کمار دیو نے ٹویٹ کر یہ اطلاع فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران ریاست میں کورونا کے کیس صفر سے بڑھ کر 86 ہو گئے ہیں اور یہ تمام کیسز بی ایس ایف کی 138 ویں اور 86 ویں بٹالین سے وابستہ ہیں۔

وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو کا کہنا ہے کہ ریاست کا کوئی شہری کورونا سے متاثر نہیں ہے ۔ اس سے قبل بدھ کے روز 22 بی ایس ایف اہلکاروں کی کورونا سے متاثر ہو نے کی تصدیق ہو ئی تھی ۔ ان نئے کیسز کے بعد تری پورہ شمال مشرق میں کورونا سےسب سے زائد متاثر ریاست بن چکی ہے ۔ تاہم وزیر اعلی نے شہریوں سے دہشت زدہ نہ ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ ریاستی حکومت کورونا پر قابو پانے کے لئے پوری محنت کے ساتھ کوشش کر رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کشمیر میں بی جے پی کارکنان کو ایک منصوبہ کے تحت نشانہ بنایا جارہا: الطاف ٹھاکر

 بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے پارٹی کارکنوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں بی جے پی کے کارکنوں کو ایک منصوبہ بند سازش کے تحت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مرکزی حکومت کا ہتھیاروں کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ ناقابل فہم: سوگت رائے

مرکزی حکومت کے ذریعہ 101ملٹری ہتھیاروں کی درآمدگی پر پابندی عاید کیے جانے پر ترنمول کانگریس نے سوال کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قدم اٹھانے سے قبل ملک میں اسلحہ سازی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے کی ضرورت تھی اور اس کے لئے روڈ میپ تیار کیا جانا چاہیے۔

کشمیر: ڈاکٹر شاہ فیصل نے اٹھایا حیرت انگیز قدم، پارٹی کے صدارتی عہدہ سے دیا استعفیٰ

 کشمیری قوم کے لئے نیلسن منڈیلا بننے کی تمنا رکھنے والے 36 سالہ سابق آئی اے ایس افسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے گزشتہ برس مارچ میں 'ہوا بدلے گی' نعرے کے تحت لانچ کردہ اپنی جماعت 'جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ' کے صدارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کی جگہ پر پارٹی کے نائب صدر فیروز پیرزادہ کو ...

یلاپورکے دیہات میں محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی طرف سے مسلسل ہراسانی کے خلاف بھٹکل میں دیا گیا میمورنڈم

ضلع شمالی کینرا کے یلاپور تعلقہ میں گولاپور نامی دیہاتی علاقے میں رہائش پزیر ایک 70سالہ خاتون اوراس کے خاندان کو محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے جنگلاتی زمین پر بسنے والے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف تنظیم نے وزیر ...

کرناٹک کے وزیر صحت بی سری راملو کورونا پوزیٹیو

کرناٹک کے وزیرصحت بی سری راملوکے کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے - سری راملو نے اتوار کو ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی-انہوں نے بتایا کہ ہلکا بخار ہونے کے بعد کورونا جانچ کرائی گئی تھی، جس میں ان کی رپورٹ پوزیٹیوآئی ہے - وزیر کو بورنگ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔