2399 بنگلہ دیشی دھوکہ سے ہندوستانی دستاویز حاصل کر استعمال کرتے پائے گئے
نئی دہلی، 27؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) 2017 سے 2022 کے درمیان بیورو آف امیگریشن کنٹرولڈ انٹگریٹیڈ چیک پوسٹ (آئی سی پی) پر مجموعی طور سے 2399 بنگلہ دیشی شہریوں کو پکڑا گیا اور دھوکہ دہی سے حاصل ہندوستانی دستاویزات کا استعمال کرتے ہوئے پایا گیا۔ منگل کے روز پارلیمنٹ میں یہ جانکاری دی گئی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے لوک سبھا کو ایک تحریری جواب میں بتایا کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو غیر قانونی مہاجرین کی شناخت کے لیے مناسب اور فوری اقدام کی ہدایت جاری کی ہے۔ التزامات کے مطابق نشان زد مقامات پر ان کے پابندی قانون، ان کی زندگی اور بایومیٹرک تفصیلات کو کیپچر کرنا، نقلی ہندوستانی دستاویزات کو رد کرنا، اور قانونی کارروائی جس میں قانون کے مطابق قید کا عمل شروع کرنا شامل ہے۔
اس کے علاوہ ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ان غیر قانونی مہاجرین کی تفصیلات شیئر کرنے کی صلاح بھی دی گئی ہے جنھوں نے مناسب کارروائی کے لیے یو آئی ڈی اے آئی کے ساتھ غلط طریقے سے آدھار کارڈ حاصل کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی مہاجرین کے دستاویزات، جیسے ووٹر کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، راشن کارڈ وغیرہ کے ذریعہ دھوکہ دہی سے حاصل کسی بھی شناختی کارڈ کو رد کر دیں۔