چین میں 46.3 ہزار کروڑ روپے کے سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالے کا انکشاف، 234 افراد گرفتار

Source: S.O. News Service | Published on 31st August 2022, 10:58 AM | عالمی خبریں |

بیجنگ، 31؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) چین میں اب تک کے سب سے بڑے بینکنگ گھوٹالے کی خبر سامنے آ رہی ہے۔ بلومبرگ نے اس تعلق سے ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنٹرل چائنا اتھارٹیز نے پیر کے روز 580 کروڑ ڈالر، یعنی تقریباً 46.3 ہزار کروڑ روپے کی بینکنگ دھوکہ دہی کے معاملے میں بڑی کارروائی کی ہے۔ اس گھوٹالے میں اب تک ہینان شہر سے 234 لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آ چکی ہے۔ اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کے امکانات ہیں۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق اس گھوٹالے کا ماسٹر مائنڈ لو یویئی اور اس کا ساتھی ہے۔ انھوں نے ہینان کے چار نیشنل بینکوں پر ناجائز طریقے سے کنٹرول کر لیا تھا اور لوگوں سے زیادہ شرح سود کے نام پر ٹھگنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ساتھ ہی انھوں نے سرمایہ کاروں کو 18 فیصد کی شرح سے سود دینے کا لالچ دیا تھا۔ ان بینکوں میں ہزاروں لوگوں کے اکاؤنٹس ہیں جن میں سے بیشتر گزشتہ کچھ مہینوں سے اس لیے پریشان تھے کہ اپنا پیسہ نہیں نکال پا رہے تھے۔

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ مہینے یعنی 10 جولائی کو جب کچھ اکاؤنٹس ہولڈر اپنا پیسہ نکالنے بینک پہنچے تھے تو اس وقت انھیں پتہ چلا کہ پیسہ نہیں نکال سکتے ہیں۔ اس کے بعد بینک کے باہر زبردست بھیڑ جمع ہو گئی اور بینک کے خلاف مظاہرہ شروع ہو گیا۔ پھر اس گھوٹالے کے بارے میں پتہ چلا۔ بینکوں کے باہر لوگوں کی زبردست بھیڑ جمع ہونی شروع ہو گئی جنھیں قابو میں کرنے کے لیے توپوں کی تعیناتی بھی کی گئی تھی۔

دراصل ہینان اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے ہزاروں لوگوں نے ان بینکوں میں اکاؤنٹس اس لیے کھلوایا تھا کیونکہ انھیں دیگر بینکوں کے مقابلے میں زیادہ شرح سود کا لالچ دیا گیا تھا۔ لالچ میں جلدی جلدی لوگوں نے اِن بینکوں میں اکاؤنٹس تو کھلوا لیا، لیکن جب پتہ چلا کہ وہ اپنا پیسہ فی الحال نہیں نکال سکتے، تب کچھ لوگوں نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ ہینان کے چاروں بینکوں نے گاہکوں کے لیے 18 اپریل کے بعد اپنی آن لائن خدمات بھی بند کر دی تھیں۔ بینکوں نے سسٹم اَپ گریڈ ہونے کا حوالہ دیا تھا اور پیسہ نکالنے پر روک لگ گئی تھی۔ پیسہ نہ نکل پانے سے اکاؤنٹ ہولڈرس میں شدید ناراضگی پیدا ہو گئی تھی۔ ہزاروں لوگ ہینان کی راجدھانی کی طرف بڑھنے لگے، پھر کسی طرح انھیں روکا گیا۔

بہرحال، اب اس گھوٹالے کی جانچ کی جا رہی ہے اور گھوٹالے میں شامل افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق اس گھوٹالے کی جانچ کی جا رہی ہے اور اکاؤنٹ ہولڈرس کا پیسہ بھی جلد ہی لوٹایا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...