کورونا اَپ ڈیٹ:جنوبی کینرا میں 23نئے معاملات۔ اڈپی ضلع میں کوئی نیا کیس نہیں 

Source: S.O. News Service | Published on 10th June 2020, 12:09 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

منگلورو،10؍جون (ایس او نیوز) ڈپٹی کمشنر جنوبی کینرا کی طرف سے جاری کی گئی ہیلتھ بلیٹین کے مطابق 9جون کو کُل 23افراد کی جانچ رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ جبکہ اڈپی سے جاری کیے گئے بلیٹین سے پتہ چلتا ہے کہ کل وہاں پر کوئی بھی نیا پوزیٹیو کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

جنوبی کینرا میں پوزیٹیو نکلنے والے تمام 23مرد ہیں اور ان میں سے 2مہاراشٹر ا،تین دبئی سے اور 18سعوی عربیہ سے سے واپس لوٹے ہوئے لوگ ہیں۔ان تمام مریضوں کوعلاج کے لئے ضلع کووِڈ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔اس طرح جنوبی کینرا میں جملہ متاثرین کی تعداد 218 ہوگئی ہے۔9جون کو وینلاک اسپتال سے 16افراد کو ڈسچارج کیا گیا ہے، جن میں 10مرد، پانچ خواتین اور ایک لڑکا شامل ہے۔42افراد کو نگرانی کے لئے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔فی الحال 96 ایکٹیو کیس موجود ہیں، جبکہ 115افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 7مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

اڈپی ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی بلیٹین کے مطابق وہاں پر 9جون کو کوئی بھی نیا پوزیٹیو کیس نہیں نکلا ہے۔اس وقت متاثرین کی تعداد946 ہے جس میں سے 641 ایکٹیو معاملات ہیں، جبکہ ایک مریض کی موت کے ساتھ جملہ 304مریض صحت یا ب ہوچکے ہیں۔305افراد کو ہوم کوارنٹین میں اور 185 لوگوں کو سرکاری کوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔7افراد کو کل منگل کو اسپتال سے ڈسچارج بھی کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...