اُترکنڑا میں آج 23 لوگوں کی رپورٹ آئی کورونا پوزیٹیو، یلاپور میں کورونا سے ایک عمر رسیدہ عورت کی موت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st July 2020, 9:38 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل یکم جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کے گیارہ لوگوں کے بشمول ضلع اُترکنڑا میں آج کورونا کے 23 لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے،  جس میں  کمٹہ کے چھ ، انکولہ کے پانچ اور کاروار سے ایک شخص بھی شامل ہیں۔اس دوران یلاپور میں ایک خاتون کی موت واقع ہونے کی بھی اطلاع ملی ہے جس کے ساتھ ہی ضلع اُترکنڑا میں کورونا سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ میں آج  ایک 14 سالہ لڑکی، 22سالہ لڑکا،  40, 51 اور40 سالہ تین عورتیں اور 53 سالہ ایک شخص کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے۔ انکولہ میں جن پانچ لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی ہے، اُس میں  49 سالہ ، 37 سالہ اور 80 سالہ شخص، 21 سالہ خاتون اور 4 سالہ بچی  شامل ہیں۔ جبکہ کاروار سے ملی جانکاری کے  مطابق  27 سالہ نوجوان کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے۔

بھٹکل کے جن گیارہ لوگوں کی رپورٹ کورونا پوزیٹیو آئی ہے، اُس میں نو لوگ ایک ہی خاندان کے ہیں جبکہ دو لوگ وجے واڑہ سے گذشتہ روز واپس لوٹے تھے۔ وجے واڑہ سے اس سے قبل دو لوگوں کی رپورٹ پوزیٹیو آئی تھی، بتایا گیا ہے کہ یہ لوگ بھی اُن کےساتھ ہی  واپس بھٹکل لوٹے تھے،  البتہ چار لوگوں میں سے پہلے ایک کی رپورٹ پھر دو تین دن کے وقفے کے بعد دوسرے کی رپورٹ اور آج باقی بچے ہوئے دو لوگوں کی بھی رپورٹ  پوزیٹیو آئی ہے۔ ان کو سرکاری اسکول میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔ان میں سے ایک شخص مخدوم کالونی اور دوسرا جامعہ آباد روڈ کا رہنےوالا ہے۔

یلاپور میں ایک خاتون کی موت:  آج بدھ کو ضلع اُترکنڑا میں کورونا سے پہلی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ  اس 60 سالہ خاتون  کی دل کا دورہ پڑنے سے  موت ہوئی ہے، البتہ ضلعی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسے کورونا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ عمر رسیدہ خاتون اصل میں ہوناور کی رہنے والی تھی، شوہر کے انتقال کے بعد اپنی بہو کے گھر یلاپور میں تھی اور مہاراشٹرا سے لوٹنے کے بعد یہ ہوم کورنٹائن میں تھی، بعد میں اسے یلاپور سرکاری اسپتال میں کورنٹائن کیا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...