اُترکنڑا میں بھٹکل کے 9لوگوں سمیت 23 لوگوں کی رپورٹ آئی پوزیٹیو؛ مینگلور اسپتال میں بھی بھٹکلی خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 5th July 2020, 1:54 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 5/جولائی (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا میں کورونا کے مزید معاملات آج اتوار کو بھی سامنے آئے ہیں جس میں بھٹکل کے بھی 9 معاملات شامل ہیں۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  کمٹہ سے 5، منڈگوڈ  اور ہلیال سے 3، 3، انکولہ، کاروار، سرسی سے ایک ایک کی رپورٹ کورونا پوزیٹو آئی ہے۔

آج کے نئے معاملات کے ساتھ ہی ضلع میں کورونا سے متاثرہ لوگوں کی تعداد بڑھ کر 356 ہوگئی ہے۔ جس میں زیادہ تر لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں۔

بھٹکل کے جو نو معاملات آج سامنے آئے ہیں اس میں ایک 26 سالہ مرڈیشور کا نوجوان کیرالہ سے واپس لوٹا تھا،  ایک 76 سالہ عمر رسیدہ خاتون جو کافی عرصہ سے بستر علالت پر ہی ہیں، نرس کے رابطے میں آنے کی وجہ سے  رپورٹ پوزیٹیو آنے کی خبر ملی ہے۔بقیہ لوگوں کے تعلق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ یا    شادی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے یا کورونا سے متاثرہ کسی مریض کے رابطے میں تھے ، ان  میں دو  خواتین، چار مرد حضرات، ایک لڑکا  (19f, 22f, 25m, 13m, 27m, 21m, 52m) شامل ہیں۔

مینگلور میں بھی ایک خاتون کی رپورٹ پوزیٹیو:   بھٹکل کی ایک خاتون کی رپورٹ آج مینگلور میں کورونا پوزیٹیو آنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ اسے  پیشاب کی شکایت سمیت پھپھڑے میں پانی جمع ہونے کی  شکایت   کی وجہ سے مینگلور کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ قریب 65 سالہ یہ خاتون  اب  بالکل ٹھیک اور صحت مند  ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کاروار:ایس ایس ایل سی امتحان کے نتائج۔ سرسی کی سنّدھی ہیگڈے نے پایا ریاست میں پہلا رینک

امسال ریاست میں ایس ایس ایل سی کے جو امتحانات ہوئے تھے اس کا سامنا طلبہ نے کووڈ وباء کے پس منظر میں ذہنی تناؤ کے ساتھ کیا تھا۔اس کے بعد کافی دنوں سے طلبہ بڑی بے چینی کے ساتھ اپنے نتائج کا انتظار کررہے تھے۔

یلاپورکے دیہات میں محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی طرف سے مسلسل ہراسانی کے خلاف بھٹکل میں دیا گیا میمورنڈم

ضلع شمالی کینرا کے یلاپور تعلقہ میں گولاپور نامی دیہاتی علاقے میں رہائش پزیر ایک 70سالہ خاتون اوراس کے خاندان کو محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے کی جانب سے مسلسل ہراساں کیے جانے کا الزام لگاتے ہوئے جنگلاتی زمین پر بسنے والے لوگوں کے حقوق کے لیے جدوجہد میں مصروف تنظیم نے وزیر ...