زوردار بارش کے دوران مدھیہ پردیش کے بھِنڈ میں ڈسٹرکٹ جیل کی دیوار منہدم، 22 قیدی زخمی، 2 کی حالت نازک

Source: S.O. News Service | Published on 31st July 2021, 1:38 PM | ملکی خبریں |

بھنڈ،31؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی) مدھیہ پردیش میں زوردار بارش کے دوران بھِنڈ کی ضلعی جیل کی ایک دیوار گرنے سے  22 قیدی زخم ہوگئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔  حادثہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

 ذرائع  کےمطابق  صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے جیل کی ایک بیرک کی دیوار اچانک گر گئی۔ جس وقت حادثہ پیش آیا بیرک نمبر 6 میں کل 64 قیدی موجود تھے، تاہم ان میں سے 22 قیدی ملبے کی زد میں آ گئے۔ زخمی ہونے والے تمام قیدیوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ہے، جبکہ دو قیدیوں کو سنگین حالت کے پیش نظر گوالیار کے لئے منتقل کیا گیا ہے۔

سمجھا جارہا ہے کہ جیل احاطے کی عمارت پرانی ہونے کے سبب اس کی دیوار گری ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی  جیل اور ضلع کلکٹر، ایس پی اور تمام اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق صبح تقریباً 5 بجے بیرک نمبر 7 کا پلاسٹر گرنے لگا تھا۔ اس کی اطلاع فوری طور پر اعلیٰ افسران کو دی گئی لیکن تھوڑی ہی  دیر بعد  بیرک نمبر 6 کی دیوار اور چھت بھربھرا کر گر گئی۔ ذرائع کی مانیں تو یہ دیوار 150 سال پرانی تھی۔ بھنڈ کے ایس پی اور کلکٹر نے بتایا کہ بھنڈ جیل میں کل 255 قیدی بند ہیں اور سبھی پوری طرح محفوظ ہیں۔ صرف 22 قیدی زخمی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پورے معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔