پاکستان کے سیاحتی مقام مری میں زبردست برفباری؛ 22 لوگوں کی موت؛ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے سیاحوں نے توڑا دم

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 9th January 2022, 12:49 AM | عالمی خبریں |

راولپنڈی 8 جنوری (ایس او نیوز/ایجنسی) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے پہاڑی علاقے مری میں ہوئی زبردست برفباری کے دوران راستے میں ہی پھنس کر کم از کم 22 افراد کی موت واقع ہوگئی۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق تفریحی مقام  مری میں شدید برفباری اور رش میں پھنس کر 22 افراد کی ہلاکت کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ برفباری میں پھنسے افراد کی آوازیں انتظامیہ تک تو پہنچ گئیں، لیکن انتظامیہ متاثرہ افراد تک نہیں پہنچ سکی جس کے نتیجے میں لوگ 20 گھنٹوں تک آسمان سے گرتی برف میں پھنس کر رہ گئے، ان کی گاڑیاں برف میں دھنس گئيں۔

گاڑیوں میں ہی پناہ لینے پر مجبور بے بس افراد کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ گاڑی بند کرکے حکومتی امداد کا انتظار کریں ، اسی انتظار میں گاڑیوں کے اندر ہی موت ان تک پہنچ گئیں، لیکن ان کی مدد کے لئے انتظامیہ نہیں پہنچ سکیں۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد جہاں ایک طرف حکومت کی جانب سے سیاحوں کی بڑی تعداد کو سانحے کی وجہ قرار دیا جا رہا ہے تو وہیں اپوزیشن اس سانحے کو حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی قرار دے رہی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان کے محکمہ موسمیات کی جانب سے 5 جنوری کو جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا تھا کہ مری میں 6جنوری سے 9 جنوری تک شدید برف باری متوقع ہے۔ تاہم اس کے باوجود سیاحوں کی بڑی تعداد کے مری پہنچنے اور انتظامیہ کی طرف سے انہیں داخلی پوائنٹس پر نہ روکنے کو لے کر سوشل میڈیا پرسوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ 

تازہ اطلاعات کے مطابق مری میں شدید برف باری کے باعث پھنسے سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے پاکستانی آرمی، ایئرفورس، پنجاب پولیس اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پتہ چلا ہے کہ  مری اور ملحقہ علاقوں میں شدید برف باری کی وجہ سے پھنسے سیاحوں میں سے شدید سردی اور دم گھٹنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بھی ہلاک شدگان میں شامل ہیں۔

ریسکیو ٹیم کے اراکین کے مطابق تمام پھنسی ہوئی گاڑیوں کو چیک کیا گیا ہے اور ان میں موجود سیاحوں کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ  روڈ پر موجود برف کو صاف کرنے کا کام بھی جاری ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں راولپنڈی پولیس کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ مری کی 90 فیصد سڑکوں کو صاف کرالیا گیا ہے۔ گاڑیوں میں سے بچوں اور فیملیز کو نکال کر سرکاری گیسٹ ہاؤسز اورمحفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق متعلقہ اداروں کے بروقت اقدامات کی وجہ سے امدادی کاروائیاں تیزی سے جاری ہیں اور صورتحال  بہتر ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...