اڈپی: پولیس کی گرفت میں آیاآن لائن عریاں ویڈیو کلپ فروخت کرنے والا نوجوان
اڈپی،29؍جولائی (ایس او نیوز) بنگلورو پولیس کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ سے منسلک سائبر کرائم سیکشن کے افسران نے اڈپی کے ایک ایسے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے جو عریاں اور فحش ویڈیو کلپس آن لائن فروخت کیا کرتا تھا۔
گرفتار شدہ شخص کا نام سورؤ شیٹی (21سال) بتایا گیا ہے۔ اس پر الزام ہے کہ وہ سوشیل میڈیاخاص کر انسٹاگرام پر اپنے گاہکوں کو ممنوعہ فحش(پورن) ویڈیو کلپس فروخت کرتا تھا جس میں چھوٹی بچیوں کے ساتھ جنسی عمل کے مناظر بھی شامل تھے۔اس کے پاس عریاں ویڈیو کی ہزاروں کلپس کاذخیرہ موجود تھا۔ اور اس نے اس کاروبار سے لاکھوں روپے اکٹھا کرلیے تھے۔پولیس نے اس کام کے لئے استعمال ہونے والے آلات اور سوشیل میڈیا اور آن لائن کلاؤڈ اکاونٹس کو ضبط کیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ایک بڑا وسیع جال پھیلا رکھا تھاجس میں کرناٹکا کے علاوہ دیگر ریاستوں کے لوگ بھی شامل تھے۔اس لئے متعلقہ ریاستوں کے نوڈل افسران کے ساتھ رابطے کے بعد ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کی منصوبہ کی جارہی ہے۔