کے ایس آرٹی سی احتجاج؛ سرسی زون میں21ٹرانسپورٹ ملازمین معطل ؛ 61 کا تبادلہ : ہرحال میں احتجاج کو کچلنے سرکار کی تیاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th April 2021, 11:11 PM | ساحلی خبریں |

کاروار :16؍اپریل(ایس اؤ نیوز) ہر حال میں سرکاری ٹرانسپورٹ ملازمین کے احتجاج کو کچلنے کا ریاستی حکومت نےمضبوط فیصلہ لیتے ہوئے ملازمین کو معطل اور دور دراز مقامات پر تبادلے کرتے ہوئے   سخت پیغام دینے کی کوشش   کی جارہی ہے۔

اپنے فیصلے کو نافذ کرتے ہوئے سرسی زون کے افسران نے سرسی زون میں ڈیوٹی پر حاضر نہ ہونے والے  21ٹرینی ملازمین کو معطل کردیا ہے۔ سرسی زون حدود میں ٹرینی ڈرائیور اور کنڈکٹر جو ڈیوٹی پر حاضر نہیں  ہورہے  تھے ایسے 30ملازمین کو نوٹس جاری کی گئی تھی۔ ان میں سے 21ملازمین کو معطل کیاگیا ہے لیکن معطل شدہ ملازمین کے ناموں کو ظاہر نہیں کیاگیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ  ملازمین کا احتجاج ختم ہوگا  تو حکومت  اپنا فیصلہ بدل سکے اور  معطل شدہ ملازمین کو دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی سہولت فراہم کرسکے۔ وہیں احتجاج پر بیٹھے ملازمین کو معطلی کا پیغام دیتے ہوئے انہیں دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے لئے دباؤ ڈالا جارہاہے، اس کے باوجود اہلکار ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہورہے ہیں، اس بات کو دیکھتےہوئے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ سرکار  مزید ملازمین کو معطل کرسکتی ہے۔

سرسی ٹرانسپورٹ زون میں کل 2140ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے معطلی کے ساتھ تبادلے کے ہتھیار کو بھی استعمال کرتے ہوئے ملازمین پر دباؤ بنانے کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے۔ 2140ملازمین میں سے 21کو معطل تو 61کا تبادلہ کیاگیا ہے۔ جن میں 35ڈرائیور ، کنڈکٹر اور 11میکانک شامل ہیں جنہیں دوسرے ڈویزن میں بھیج دیاگیا ہے۔ 15عملے کو ڈویزن کے اندر ہی تبادلہ کیاگیا ہے۔

اُترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر شیورام ہیبار کے حلقہ یلاپور میں ٹرانسپورٹ ملازمین کا احتجاج زوروں پر ہے۔ ضلع کے چند مقامات پر افسران کی کوششوں کے نتیجےمیں کچھ عملہ ڈیوٹی پر حاضری دیتےہوئے کام کررہاہے تو نگراں کاروزیر کے حلقہ یلاپور میں کوئی نتیجہ نہیں نکل رہاہے۔ یہاں صرف 2سے 4سرکاری بسیں ہی دوڑ رہی ہیں۔ جب کہ ضلع کے دیگر مقامات پر حالات کچھ سدھار کی طرف لوٹ رہے ہیں۔ اسی دوران احتجاج پر بیٹھے ملازمین کو مارچ مہینے کی تنخواہ نہ دئیے جانے پر ملازمین نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرسی زون کے افسر ایم راج کمار سے پوچھاگیاتو انہوں نے وضاحت کی کہ جن  اہلکاروں نے ڈیوٹی پر حاضری دی  ہے  ان کو تنخواہیں دی جاچکی ہیں البتہ جو ڈیوٹی پر نہیں آرہے  ہیں ان کی تنخواہ روکی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...