امریکی بحریہ کے سین ڈیاگو بیس پرآتشزدگی ،21 افراد زخمی

Source: S.O. News Service | Published on 13th July 2020, 11:09 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن،13؍جولائی(ایس او نیوز؍ایجنسی) امریکہ کے کیلیفورنیا میں بحریہ کے سان ڈیاگو اڈے پر تعینات یو ایس ایس بونہوم رچرڈ پر لگنے والی آگ میں کم از کم 21 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اتوار کے روز جاری کردہ ایک بیان میں بحریہ کی فوج نے کہا ’’مقامی اسپتال میں 17 فوجی اور چار عام شہری زیر علاج ہیں۔ وہ سب خطرے سے باہر ہیں۔ جہاز پر موجود سب کے ساتھ رابطہ کیا گیا تھا اور فائر ٹیموں کو آگ بجھانے میں مدد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل بحریہ کی رپورٹ میں یہ اطلاع ملی تھی کہ معمولی زخمی ہونے والے 18 فوجیوں کو علاج کے لئے مقامی اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ آگ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق ساڑھے آٹھ بجے لگی۔ بحریہ کے مطابق سان ڈیاگو بیس پر دو دیگر بحری جہازوں کو میزائل تباہ کرنے والے یو ایس ایس فٹزجیرالڈ اور یو ایس ایس رسل کو آگ سے دور رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یو ایس ایس بونہوم رچرڈ کے پاس مجموعی طور پر بحریہ کے 160 جوان تھے۔ معمول کی دیکھ بھال کے دوران جہاز کو آگ لگ گئی۔ جہاز پر عملہ کی تعداد تقریباً 1000 ایک ہزار ہے۔ بحریہ نے بتایا کہ جہاز میں سوار تمام ملاحوں کو اتوار کے روز ہٹا دیا گیا۔ یو ایس ایس بونہوم پر لگی آگ کی وجوہات کی تفتیش کی جارہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق جہاز پر دھماکا ہوا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

سری لنکا: عام انتخابات میں مہندا راج پکشے کی جماعت فتح یاب

سری لنکا کے وزیر اعظم مہندا راجپکشے کی زیرقیادت سری لنکا پڈوجانا پیرامونا (ایس ایل پی پی) نے پارلیمانی انتخابات میں زبردست فتح حاصل کی۔ ملک میں 225 نشستوں کے لئے ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایس ایل پی پی نے 145 نشستوں پر جیت درج کرکے دو تہائی اکثریت حاصل کرلی ہے۔

لبنان: تین روزہ قومی سوگ کا آغاز، عالمی امداد بھی جاری

لبنان میں جہاں ایک طرف زبردست دھماکے کی وجوہات کی تفتیش جاری ہے وہیں جمعرات سے تین روزہ قومی سوگ کا آغاز ہوگیا ہے۔ بیروت میں ہونے والے دھماکے میں 135 افراد ہلاک ہوئے تھے۔لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کے روز ہونے والے بم دھماکے سلسلے میں حکومت نے جس تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ...

عالمی ادارہ صحت نے کہا؛ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات، نوجوان مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر سے لے کر جولائی کے وسط تک، کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 60 لاکھ ...

جاپانی ماہرین کا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے سوپر کمپیوٹر کے استعمال کا اعلان

کورونا وائرس کی روکتھام کے اقدامات سے متعلق جاپان کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسوتوشی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے، انفیکشنز پر قابو پانے کے نئے موثر اقدامات دریافت کرنے میں، رواں ماہ کے آخر تک کامیاب ہو جائے گی۔ جاپانی ...