بنگلہ دیش میں مسافر بردار کشتی غرق، 21 ہلاکتیں

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th August 2021, 7:02 PM | عالمی خبریں |

ڈھاکہ  28اگست (آئی این ایس انڈیا)    بنگلہ دیش میں ایک مسافر بردار کشتی ایک کارگو کشتی سے ٹکرا کر غرق ہو گئی اس واقعے میں چھ بچوں سمیت کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ درجنوں لاپتہ  ہیں۔

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق یہ واقعہ ملک کے مشرقی حصے میں واقع ایک جھیل میں اس وقت پیش آیا، جب ریت سے لدی ایک کشتی ایک مسافر بردار کشتی سے ٹکرا گئی حکام کا کہنا ہے کہ بیجوئے نگر حادثے کے وقت اس کشتی پر لگ بھگ ساٹھ افراد سوار تھے، تاہم بعض مقامی میڈیا کے مطابق مسافروں کی تعداد تقریباً  100تھی۔

مقامی انتظامی افسر حیات الدولہ خان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات چیت میں کہا کہ مال بردار جہاز کی فولادی چونچ نے مسافر بردار کشتی کو بری طرح نقصان پہنچایا اور یہ کشتی تیزی سے ڈوب گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس جھیل سے مزید لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں جب کہ ان امدادی سرگرمیوں میں مقامی افراد بھی پیش پیش ہیں۔

 حکام کے مطابق اب تک چھ بچوں سمیت 21 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، تاہم ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔پولیس کے مطابق ریسکیو کیے گئے سات افراد کو قریبی ہسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے  اس حادثے میں زندہ بچ جانے والی اخی اختر نے بتایا، ''جب یہ حادثہ ہوا تو میں تیر کر کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی، مگر میری باقی فیملی تاحال لاپتہ ہے۔مقامی حکام نے اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  بنگلہ دیش میں اس انداز کے حادثے ایک معمول ہیں ی ابھی رواں برس اپریل ہی میں کشتیوں کو پیش آنے والے دو حادثوں میں 54 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بنگلہ دیش میں کسان ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جہاں ان کے کھیت اب ہر وقت ہی زیرآب نظر آتے ہیں۔ ان متاثرہ علاقوں میں کسانوں نے نامیاتی مواد سے کھیت بنانا شروع کر دیے ہیں، جو پانی پر تیرتے دکھائی دیتے ہیں اور ان میں سبزیاں اگائی جاتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق کشتیوں کی ناقص حالت، دیکھ بھال کے خراب معیارات اور سیفٹی کے معاملے میں قدرے سستی اس انداز کے حادثوں کی بڑی وجوہات ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریت ڈھونے والی کشتیاں پانی کی سطح کے قریب ہوتی ہیں اور روشنی کم ہو تو ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتیں۔ گزشتہ برس جون میں دارالحکومت ڈھاکا میں ایک کشتی اس وقت ڈوب گئی تھی، جب ایک اور کشتی  اس سے پیچھے سے جا ٹکرائی تھی۔ اس واقعے میں بھی 32 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔