بھٹکل: ضلع شمالی کینرا میں بقر عید کے موقع پر جانوروں کی غیر قانونی رفت روکنے 21چیک پوسٹ 

Source: S.O. News Service | Published on 29th July 2020, 1:47 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 28 جولائی  (ایس او نیوز)ضلع شمالی کینراکے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے دفتر سے جاری کی گئی اطلاع کے مطابق 31جولائی اور یکم اگست کو ضلع میں منعقد ہونے والی بقرعید کے موقع پر قربانی کے لئے غیر قانونی طور پر جانوروں کی رفت روکنے کے لئے ضلع بھر میں 21مقامات پر چیک پوسٹس قائم کیے گئے ہیں۔ 

مقامی کنڑا اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق پولیس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان چیک پوسٹس پر 24x7نگرانی کی جائے گی جس کے لئے مناسب تعداد میں عملے کو تعینات کیا گیا ہے۔اب تک ان چیک پوسٹس پر غیر قانونی طور پر گائیں اور گائے کا گوشت سپلائی کیے جانے کے 21معاملات پکڑے گئے ہیں اور 56 افراد کے خلاف کیس درج کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ گائے کی اسمگلنگ کے لئے استعمال کی گئی گاڑیاں بھی ضبط کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  بقر عید کے موقع پر کسی قسم کے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کی غرض سے احتیاطی اقدامات کیے گئے ہیں اور271معاملات درج کرکے ماضی میں ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 554لوگوں سے امن بنائے رکھنے کے لئے نانڈز لیے گئے ہیں۔ ضلع کے عوام کو پولیس کی طرف سے یقین دلایا گیا ہے کہ بقر عید کو پرامن طریقے سے منانے اور جانوروں کی غیر قانونی اسمگلنگ روکنے کی سمت میں سخت اقدامات اور بندوبست کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کیرالہ میں پیش آیا چٹان کھسکنے کا خطرناک حادثہ۔ 15ہلاک اور60سے زائدافراد ہوگئے لاپتہ۔ ملبے میں دب گئیں 30جیپ گاڑیاں 

کیرالہ کے مشہور تفریحی مقام ’مونار‘ سے قریب ’ایڈوکی‘ میں چٹان کھسکنے کا ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں تاحال 15افراد ہلاک ہونے اور 60سے زیادہ لوگ لاپتہ ہونے کے علاوہ 30جیپ گاڑیاں چٹان کے ملبے میں دب کر رہ جانے کی خبر ہے۔

کیرالہ میں پیش آیا چٹان کھسکنے کا خطرناک حادثہ۔ 15ہلاک اور60سے زائدافراد ہوگئے لاپتہ۔ ملبے میں دب گئیں 30جیپ گاڑیاں 

کیرالہ کے مشہور تفریحی مقام ’مونار‘ سے قریب ’ایڈوکی‘ میں چٹان کھسکنے کا ایک خطرناک حادثہ پیش آیا جس میں تاحال 15افراد ہلاک ہونے اور 60سے زیادہ لوگ لاپتہ ہونے کے علاوہ 30جیپ گاڑیاں چٹان کے ملبے میں دب کر رہ جانے کی خبر ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کہا؛ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے سے بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات، نوجوان مریضوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوانوں کی تعداد میں تین گنا اضافہ ہوا ہے۔ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر سے لے کر جولائی کے وسط تک، کرونا وائرس کا شکار ہونے والے 60 لاکھ ...

جاپانی ماہرین کا کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لئے سوپر کمپیوٹر کے استعمال کا اعلان

کورونا وائرس کی روکتھام کے اقدامات سے متعلق جاپان کے انچارج وزیر نیشی مورا یاسوتوشی نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت، مصنوعی ذہانت اور دیگر ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے، انفیکشنز پر قابو پانے کے نئے موثر اقدامات دریافت کرنے میں، رواں ماہ کے آخر تک کامیاب ہو جائے گی۔ جاپانی ...