نیلامی میں 73 کھلاڑیوں کے خریدنے پر 207 کروڑ روپئے خرچ
نئی دہلی، 16/نومبر (ایس او نیوز/ایجنسی) آئی پی ایل کے 13 ویں سیشن کے لئے 19 دسمبر کو کولکتہ میں ہونے والی نیلامی سے پہلے آٹھ ٹیموں نے جمعہ کو ری ٹین اور ریلیز کئے گئے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا۔ کھلاڑیوں کے معاہدہ کو بڑھانے کےاعلان کی آج آخری تاریخ تھی ۔
آٹھ ٹیموں نے کل 35 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 127 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے جبکہ نیلامی میں 29 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت 73 کھلاڑیوں کوخریدنے پر بولی لگے گی۔
آٹھ ٹیمیں 472.35 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہیں اور نیلامی میں خریداری کے لیے ان کے پاس 207.65 کروڑ روپے کا پرس بچا ہے۔ چنئی سپر کنگز نے 20، دہلی كیپٹلس نے 14، کنگز الیون پنجاب نے 16، کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 14، ممبئی انڈینز نے 18، راجستھان رائلس نے 14، رائل چیلنجرز بنگلور نے 13 اور سن رائجرس حیدرآباد نے 18 کھلاڑیوں کو ری ٹین کیا ہے۔
نیلامی میں چنئی سپر کنگس کو کل پانچ، دہلی كیپٹلس کو 11، کنگز الیون پنجاب کو نو، کولکاتا نائٹ رائڈرس کو 11، ممبئی انڈینس کو سات، راجستھان رائلس کو 11، رائل چیلنجرز بنگلور کو 12 اور سن رائجرس حیدرآباد کو سات کھلاڑی خریدنے ہوں گے۔
چنئی نے 70.40 کروڑ روپے، دہلی كیپٹلس نے 57.15 کروڑ روپے، کنگز الیون پنجاب نے 42.30 کروڑ روپے، کولکاتا نائٹ رائڈرس نے 49.35 کروڑ روپے، ممبئی انڈینز نے 71.95 کروڑ روپے، راجستھان رائلس نے 56.10 کروڑ روپے، رائل چیلنجرز بنگلور نے 57.10 کروڑ روپے اور سن رائجرس حیدرآباد نے 68 کروڑ روپے کا پرس خرچ کر لیا ہے۔
نیلامی میں چنئی کے پاس 14.60 کروڑ روپے، دہلی كیپٹلس کے پاس 27.85 کروڑ روپے، کنگز الیون پنجاب کے پاس 42.70 کروڑ روپے، کولکاتا نائٹ رائڈرس کے پاس 35.65 کروڑ روپے، ممبئی انڈینز کے پاس 13.05 کروڑ روپے، راجستھان رائلس کے پاس 28.90 کروڑ روپے ، رائل چیلنجرز بنگلور کے پاس 27.90 کروڑ روپے اور سن رائجرس حیدرآباد کے پاس 17 کروڑ روپے کا پرس دستیاب رہے گا۔