چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع میں 202 افراد ہلاک، مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں پانچ دن کا لاک ڈاؤن

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2021, 3:15 PM | ملکی خبریں |

دھمتری،15؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  چھتیس گڑھ کے دھمتری ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔ 19 سے 17 لوگوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 202 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع میں بدھ کو 1856 لوگوں کی جانچ کی گئی جس میں 344 افراد پازیٹیو پائے گئے۔

ضلع میں اب تک 12499 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، جس میں سے 9402 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ضلع میں کورونا کے 2902 ایکٹیو معاملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 31 مارچ تک ضلع میں 142 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جو 14 اپریل تک بڑھ کر 202 ہوگئی ہیں۔ صرف 14 دنوں میں 60 لوگوں نے اپنی جان گنوائی ہے۔ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 14 لوگوں ی موت ہوئی ہے۔

مدھیہ پردیش کے ٹیکم گڑھ میں پانچ دن کا لاک ڈاؤن: ادھر، ایم پی کے ٹیکم گڑھ کے ضلع کلکٹر سبھاش کمار دوویدی نے یہاں کہا ہے کہ 14 اپریل کی شام سے 19 اپریل کی صبح چھ بجے تک کیلئے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ خیال رہے گذشتہ ایک ہفتہ سے کورونا کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

سی ایم ایچ او ڈاکٹر ایس کے چورسیا کی جانب سے جاری ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ ضلع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کورونا کے 143 م ایکٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ ضلع میں کووڈ ۔19 سے ہلاکتوں کی تعداد 27 پوگئی ہے۔ ضلع اسپتال میں داخل مریضوں کی تعداد 638 ہے۔ اسپتال میں داخل مریضوں کے علاوہ ، 80 متاثرہ مریض گھریلو آئسو لیسن میں ہیں۔ ضلع کے پلیرا ، جتارا ، بڑاگاؤں سمیت نصف درجن سے زیادہ دیگر شہری علاقوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

تیکم گڑھ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر کُنڈیشور کے نوودیہ اسکول میں 10 طلباء اور وہاں کام کرنے والے دیگر افراد کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔ گذشتہ دو دنوں میں نوودیہ اسکول میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ انتظامیہ نے ان کا قرنطین کا انتظام جونیئر ہاسٹلز میں کرایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...

کانگریس و دیگر اپوزیشن پارٹیوں کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن کا پی ایم مودی کے بیان کی جانچ کا اعلان

راجستھان کے بانسواڑہ میں پی ایم مودی کے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز بیان پر ملک و بیرونِ ملک ہو رہی شدید تنقید کے بعد الیکشن کمیشن نے اس کے جانچ کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی تقریر سے متعلق شکایت موصول ہوئی ہیں اور وہ شکایات کمیشن کے زیر غور ہیں۔ ...